ممبئی (این این آئی)بھارتی رئیلٹی شو بگ باس کے ساتویں سیزن کی فاتح ماڈل اور اداکارہ گوہر خان ٹک ٹاکر زید دربار سے 25 دسمبر کو رشتہ ازدواج میں منسلک ہوجائیں گی۔اداکارہ نے اپنی حالیہ انسٹاگرام پوسٹ میں اپنی شادی کا باضابطہ اعلان کرتے ہوئے مداحوں کے ساتھ شادی کی تاریخ بھی شیئر کی۔خیال رہے کہ اس سے قبل اداکارہ نے خود اعلان کیا تھا کہ وہ جلد ہی اسماعیل دربار کے بیٹے زید دربار کے ساتھ شادی کرنے والی ہیں اور اب انہوں نے اپنے نکاح کی تاریخ کا بھی اعلان کردیا ہے۔غیر ملکی میڈیا رپورٹس میں بتایا جارہا ہے کہ عالمی وبا کورونا وائرس کے باعث شادی کی تقریب میں صرف قریبی دوست اور فیملی کے لوگ ہی شریک ہوں گے۔شادی کی تمام تقریبات ممبئی میں ہوں گی اور دونوں فیملیز نے اس کی تیاری شروع کردی ہے۔گوہر خان کی بہن نگار خان اور دیگر لوگ شادی کے لیے خصوصی طور پر بھارت آئیں گے۔ بھارتی میڈیا رپورٹس میں بتایا جارہا ہے کہ گوہر خان اور زید دربار پہلے ہی منگنی کرچکے ہیں۔گوہر خان کو بگ باس کے سیزن 14 کے گھر میں انگوٹھی پہنے بھی دیکھا گیا تھا۔ حال ہی میں گوہر خان نے زید دربار کے برتھ ڈے پر خاص تقریب بھی منعقد کی تھی۔
مقبول خبریں
گوادر بندرگاہ جلد از جلد فعال کرنے کیلئے جامع منصوبہ تیار کرنے کا فیصلہ
اسلام آباد(این این آئی) وفاقی حکومت نے گوادر بندرگاہ کو جلد از جلد فعال کرنے کیلئے جامع منصوبہ تیار کرنے کا فیصلہ کیاہے۔وزارت خارجہ...
بلوچستان میں دہشت گردی آپریشن سندور کا تسلسل ہے‘ طلال چودھری
اسلام آباد(این این آئی) وزیر مملکت داخلہ طلال چودھری نے کہا ہے کہ بلوچستان میں دہشت گردی آپریشن سندور کا تسلسل ہے۔وزیر مملکت...
ایف آئی اے کا منی لانڈرنگ کی تحقیقات کے حوالے سے اہم اقدام
اسلام آباد(این این آئی)وفاقی تحقیقاتی ادارہ (ایف آئی اے)کے ڈائریکٹر جنرل رفعت مختار نے منی لانڈرنگ کی تحقیقات کے حوالے سے تاریخی اقدام کرتے...
ڈی جی آئی ایس پی آر کا مظفرآباد کا دورہ، کشمیری عوام کا پاک...
مظفرآباد(این این آئی)ڈائریکٹر جنرل انٹرسروسز پبلک ریلیشنز (آئی ایس پی آر) لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے آزاد کشمیر کے دارالحکومت مظفرآباد کا اہم...
وزیر داخلہ کا دورہ بحرین،انسداد دہشتگردی و انسانی اسمگلنگ پر مشترکہ لائحہ عمل پر...
منامہ (این این آئی)وفاقی وزیر داخلہ کے دورہ بحرین کے دوران دونوں ملکوں میں انسداد دہشت گردی و انسانی اسمگلنگ پر مشترکہ لائحہ عمل...