وزیر اعظم کی سعودی ولی عہد سے ملاقات ،نئے عالمی مالیاتی معاہدے سے متعلق گفتگو

0
134

اسلام آباد (این این آئی)وزیراعظم شہباز شریف نے سعودی عرب کے وزیراعظم اور ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے ملاقات کی جس میں نئے عالمی مالیاتی معاہدے سے متعلق گفتگو کی گئی ۔وزیراعظم شہباز شریف نے سعودی فرمانروا شاہ سلمان بن عبد العزیز کے لئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔شہزادہ محمد بن سلمان نے پاکستان کی حکومت اور عوام کے لئے خیرسگالی کے جذبات کا اظہار کیا ۔دونوں رہنماؤں نے دوطرفہ تعاون کے فروغ کے لئے اشتراکی عمل مزید بڑھانے پر اتفاق کیا۔دونوں رہنماؤں نے باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا۔