پیرس (این این آئی) فرانسیسی حکومت کی دعوت پر چین کے وزیر اعظم لی چھیانگ فرانس کا سرکاری دورہ کرنے اور نیو گلوبل فنانسنگ کمپیکٹ سمٹ میں شرکت کے لیے چارٹرڈ طیارے کے ذریعے پیرس پہنچے۔جمعرات کے روز لی چھیانگ نے کہا کہ چین اور فرانس کے تعلقات نے اعلیٰ سطح کی ترقی کو برقرار رکھا ہے اور ان کی عالمی اہمیت دو طرفہ دائرہ کار سے کہیں زیادہ رہی ہے۔ اس سال اپریل میں چینی صدر شی جن پھنگ اور فرانسیسی صدر میکرون نے وسیع پیمانے پر اسٹریٹجک اتفاق رائے حاصل کیا ، جس میں چین فرانس جامع اسٹریٹجک شراکت داری کا ایک خوبصورت خاکہ تیار کیا گیا۔ چین فرانس کے ساتھ مل کر کام کرنے کے لئے تیار ہے تاکہ دونوں سربراہان مملکت کے تیار کردہ بلیو پرنٹ کو تعمیراتی ڈرائنگ میں تبدیل کیا جا سکے، دو طرفہ کھولنے کو وسعت دی جائے، چینـفرانس اور چینـیورپ صنعتی چین اور سپلائی چین کی تعمیر کی جائے، ثقافتی تبادلے کو گہرا کیا جائے،ا ور عالمی چیلنجوں سے نمٹنے کے لیے ہاتھ ملا کر عالمی امن، استحکام اور ترقی میں مزید اعتماد اور طاقت ڈالا جائے۔اسی دن شام کو لی چھیانگ نے چینـفرانسیسی کاروباری عشائیے میں شرکت کی اور تقریر کی جس میں فرانسیسی وزیر اقتصادیات لی مائیر اور دونوں ممالک کے کاروباری حلقوں کے 100 سے زائد نمائندوں نے شرکت کی۔لی چھیانگ چین جرمنی حکومتی مشاورت کے ساتویں دور کے اختتام اور جرمنی کا سرکاری دورہ کرنے کے بعد پیرس پہنچے تھے۔
مقبول خبریں
سردار ایاز صادق کا حوالدار لالک جان شہید (نشانِ حیدر) کی برسی...
اسلام آباد (این این آئی)سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے حوالدار لالک جان شہید (نشانِ حیدر) کو شاندرا الفاظ میں خراجِ عقیدت پیش...
لالک جان شہید کی قربانی آئندہ نسلوں کے لئے جرات و عزم کی روشن...
اسلام آباد (این این آئی)صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے حوالدار لالک جان شہید (نشانِ حیدر) کو شاندار الفاظ میں خراجِ عقیدت پیش کرتے...
پاکستانی قوم اپنے شہدا کی قربانیوں کو کبھی فراموش نہیں کر سکتی، وزیرِ اعظم
اسلام آباد (این این آئی)وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف نے حوالدار لالک جان شہید نشان حیدر کے یوم شہادت پر انہیں خراج عقیدت...
اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم و حکومتی اقدامات سے عاشورہ محرم الحرام پر...
اسلام آبا د(این این آئی)وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ اللہ تعالٰی کے فضل و کرم اور حکومتی اقدامات سے عاشورہ...
ایران سے تارکینِ وطن کی ڈیڈلائن سے پہلے واپسی، افغان سرحد پرایمرجنسی نافذ
نیویارک(این این آئی)اقوامِ متحدہ نے کہاہے کہ اتوار کو واپسی کی آخری تاریخ سے چند دنوں پہلے ایران سے دسیوں ہزار افغان سرحد پر...