اقوام متحدہ (این این آئی) اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے افغان مسئلے پر ایک اجلاس منعقد کیا۔ جمعرات کے روز چینی میڈ یا کے مطا بق اجلاس میں سلامتی کونسل کے ارکان کے علاوہ افغانستان، پاکستان، بھارت، ایران، قازقستان، کرغزستان، تاجکستان، ازبکستان اور دیگر ممالک کے نمائندوں نے بھی شرکت کی۔ اقوام متحدہ میں چین کے مستقل نمائندے چانگ جون نے اپنی تقریر میں کہا کہ افغانستان افراتفری سے حکمرانی کی طرف منتقلی کے نازک دور میں ہے جس کے لیے عالمی برادری اور اقوام متحدہ کی طرف سے مسلسل ان پٹ اور توجہ کی ضرورت ہے۔چانگ جون نے یہ بھی کہا کہ یکطرفہ پابندیوں کے زیر اثر افغانستان کو خوراک، پینے کے پانی، طبی ساز و سامان اور دیگر ضروریات سے لے کر تعمیراتی سامان جیسے سیمنٹ اور سٹیل کی شدید قلت کا سامنا ہے اور اقتصادی تعمیر نو اور بھی مشکل ہے۔ چین نے متعلقہ ممالک پر زور دیا ہے کہ وہ افغانستان کے خلاف یکطرفہ پابندیاں اٹھا لیں۔ خاص طور پر تشویشناک بات یہ ہے کہ 2021 سے، امریکہ نے بیرون ملک افغانوں کے 7 بلین امریکی ڈالر کے اثاثے منجمد کر دیے ہیں، اور اب تک کوئی بھی رقم افغان عوام کو واپس نہیں کی گئی۔چانگ جون نے امریکہ پر زور دیا کہ وہ متعلقہ اثاثے جلد از جلد واپس کرے، اور مختلف وجوہات کی بنائ پر تاخیر نہ کرے اور افغان عوام کے مصائب میں اضافہ نہ کرے۔
مقبول خبریں
26ویں آئینی ترمیم پاس کرنے کیلئے اربوں روپے بانٹے گئے،اسد قیصر
صوابی(این این آئی)سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہاہے کہ 26ویں آئینی ترمیم پاس کرنے کیلئے اربوں روپے بانٹے گئے۔صوابی میں کارکنوں سے...
بشریٰ بی بی کیخلاف ملتان، لیہ، گوجرانوالہ میں مقدمہ درج
اسلام آباد(این این آئی)بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے خلاف مختلف شہروں میں مقدمے درج کر لیے گئے۔پولیس کے مطابق...
24نومبر کا احتجاج رکوانے کیلئے محسن نقوی کا چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر...
اسلام آباد(این این آئی)اسلام آباد ہائیکورٹ کے حکم کی روشنی میں وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر سے...
ٹرمپ کا 2020 کے انتخابات کی جانچ پڑتال کیلیے تحقیقاتی ٹیموں کو اکٹھا کرنے...
واشنگٹن(این این آئی )امریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ کے مطابق ٹرمپ 2020 کے انتخابات کی جانچ پڑتال کے لیے تحقیقاتی ٹیموں کو اکٹھا کرنے کا...
پاکستان اسٹاک ایکسچینج: کاروباری ہفتے میں بلند ترین سطح 99 ہزار 623 رہی
کراچی (این این آئی)پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے کاروباری ہفتے کے اختتام پر اپ ڈیٹس سامنے آ گئیں۔پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے میں مثبت...