لاہور( این این آئی)مسلم لیگ (ق)کے سربراہ چودھری شجاعت حسین کے بیٹے چودھری شافع حسین نے کہا ہے کہ چودھری شجاعت اور چودھری پرویز الٰہی کی ملاقات مثبت رہی،پرویز الٰہی ہمارے پاس واپس آنا چاہتے ہیں لیکن سپین میں بیٹھا شخص نہیں مان رہا۔میڈیا سے گفتگو میں انہو نے کہا کہ مونس الٰہی ایک سال پہلے ہی کہہ چکے ہیں کہ سیاست اپنی اپنی، خاندان تو ہمارا ایک ہے لیکن سیاسی طور پر فیصلہ انہوں نے خود کرنا ہے۔انہوں نے کہا کہ پرویز الٰہی کو مسلم لیگ (ق)میں واپس آنے کی باقاعدہ دعوت دے دی ہے اور وہ ہمارے پاس آنا چاہتے ہیں لیکن سپین میں بیٹھا شخص نہیں مان رہا۔ایک سوال کے جواب میں چودھرہ شافع حسین نے جواب دیا ہے کہا کہ مسلم لیگ (ن) کے ساتھ مستقبل میں سیٹ ایڈجسٹمنٹ ہو سکتی ہے۔
مقبول خبریں
پہلگام حملہ’ بھارت کے پاس ثبوت تھے تو تحقیقات کی پیشکش قبول کرتا، پاکستان
نیویارک(این این آئی)بھارت کے پاس پہلگام حملے کے ثبوت تھے تو پاکستان کی تحقیقات کی پیشکش قبول کرتا، سلامتی کونسل میں بھارت کے بیان...
ڈی پورٹ افراد کے پاسپورٹ منسوخ، مقدمہ درج کرنے کا فیصلہ
اسام آباد(این این آئی)وفاقی حکومت نے ڈی پورٹ افراد کے خلاف مقدمہ درج کرنے اور پاسپورٹ منسوخ کرنے کا فیصلہ کرلیا جبکہ ڈی پورٹ...
اسلام آباد’ پبلک ٹرانسپورٹ کا کرایہ 100 روپے مقرر، شہری پریشان
اسلام آباد(این این آئی) وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے شہریوں کے لیے میٹرو بس کا سفر مہنگا ہو گیا۔26 مئی 2025 سے نئی کرایہ...
نیویارک کے ٹائمز اسکوائر پر پاکستانی فلم لوو گرو کے ٹریلر کی نمائش
نیویارک(این این آئی)امریکا کے ٹائمز اسکوائر پر ہمایوں سعید اور ماہرہ خان کی فلم لوو گرو کے ٹریلر کی نمائش کر دی گئی۔تفصیلات کے...
وطن سے وفا کا پیغام، نیا ملی نغمہ “ہر لحظہ ہیں تیار ہم” جاری
راولپنڈی(این این آئی)پاکستان کی بھارت سے حالیہ فتح کے بعد نیا قومی نغمہ ''ہر لحظہ ہیں تیار ہم''جاری کر دیا گیا۔ یہ ملی...