لاہور (این این آئی) پاکستانی معروف اداکارائیں اور جڑواں بہنیں ایمن خان اور منال خان کی سوشل میڈیا پر دلچسپ ویڈیو وائرل ہو رہی ہے۔ان جڑواں بہنوں نے جہاں اپنے مداحوں کو اپنی ایک جیسی شکل و صورت سے تذبذب کا شکار کر رکھا ہے وہیں اب ان کے شوہر بھی بڑی مشکل میں ہیں۔سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں ایمن اور منال خان کو دیکھا جا سکتا ہے کہ دونوں بہنوں نے ایک جیسے میچنگ ڈریس پہنے ہوئے ہیں اور اپنے شوہروں کے تبصرے سن کر خوب ہنس رہی ہیں۔ویڈیو میں منال خان کے شوہر احسن محسن اکرام کو کہتے ہوئے سنا جاسکتا ہے کہ وہ اس وقت دونوں بہنوں میں اپنی اہلیہ کو پہچان نہیں پا رہے۔احسن محسن کا حیران ہوتے ہوئے مذاق میں کہنا ہے کہ انہیں پتہ نہیں چل رہا کہ وہ ان دونوں میں سے سب سے زیادہ نفرت کس سے کرتے ہیں۔
مقبول خبریں
وزیراعظم شہباز شریف سے مولانا اسعد محمود کی ملاقات، ملک میں حالیہ معاشی استحکام...
اسلام آباد (این این آئی)وزیراعظم محمد شہباز شریف سے سابق وفاقی وزیر اور جمیعت علماء اسلام (ف)کے سینئر رہنما مولانا اسعد محمود نے...
وفاقی وزیرِ خزانہ کی پاکستان بزنس کونسل کے وفد کی ملاقات میں پالیسی سازی...
اسلام آباد (این این آئی)وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب سے پاکستان بزنس کونسل کے وفدنے سی ای او احسن ملک اور نامزد سی...
وفاقی وزیر تجارت جام کمال خان 9 تا 12 جولائی 2025 کے سرکاری دورے...
اسلام آباد (ین این آئی)وفاقی وزیر تجارت جام کمال خان 9 تا 12 جولائی 2025 کے سرکاری دورے پر ویتنام پہنچ گئے،
یہ 15...
ہسپتالوں کے فضلے کی محفوظ تلفی عوام کو بیماریوں سے بچانے کے لیے ایک...
اسلام آباد(این این آئی) وفاقی وزیر صحت سید مصطفی کمال نے کہا ہے کہ ہسپتالوں کے فضلے کی محفوظ تلفی عوام کو بیماریوں سے...
نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ کی زیر صدارت کابینہ کمیٹی کا اجلاس، کاٹن پلان...
اسلام آباد (این این آئی)نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے قومی معیشت میں کپاس کے مرکزی کردار کی بحالی...