اسلام آباد (این این آئی)پاکستان کے سیکرٹری خارجہ اسد مجید خان نے وزیرِ خارجہ بلاول بھٹو زرداری کے دورہ جاپان سے قبل جاپانی حکومت کے اعلی ترین عہدیداروں سے ملاقاتیں کیں۔موجودہ عالمی حالات، پاکستان کی معاشی صورتِ حال اور عالمی حالات کے باعث وزیرِ خارجہ بلاول بھٹو زرداری کا دورہ جاپان انتہائی اہمیت کا حامل قرار دیا جا رہا ہے۔سیکرٹری خارجہ نے اپنے دورہ جاپان کے پہلے مرحلے میں اپنے جاپانی ہم منصب شیگیو یامادا سے ملاقات کی جس میں دونوں ممالک کے درمیان سیاسی تعلقات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ دونوں حکام نے پاکستان اور جاپان کے درمیان دو طرفہ سیاسی تعلقات کا جائزہ لیا اور اس بات پر آمادگی ظاہر کی کہ تعلقات کو مزید بہتر بنانے کے لیے کوئی کسر باقی نہیں رکھی جائے گی۔مذاکرات میں علاقائی اور عالمی امور پر بھی سیر حاصل گفتگو کی گئی۔علاوہ ازیں سیکرٹری خارجہ ڈاکٹر اسد مجید خان نے جاپان کے وزیرِ مملکت برائے امورِ خارجہ تاکیئی شن سوکے اور جاپان کے قومی سلامتی کے مشیر تاکیو اکیبا سے بھی ملاقاتیں کی۔اس موقع پر انہوں نے جاپان پاکستان ایسوسی ایشن کے صدر شن ایمائزومی سے بھی ملاقات کی۔ان ملاقاتوں کا حصہ رہنے والے سفیر پاکستان رضا بشیر تارڑ نے کہا کہ سیکرٹری خارجہ ڈاکٹر اسد مجید خان کی جاپانی حکام سے ملاقاتیں بہترین رہیں اور یہ بات یقین سے کہی جا سکتی ہے کہ جاپانی حکومت پاکستانی وزیرِ خارجہ کے دورہ جاپان کو انتہائی اہمیت دے رہی ہے جس سے دونوں ممالک کے تعلقات پر انتہائی مثبت نتائج مرتب ہوں گے اور دونوں ممالک کے تعلقات میں ایک نئی گرم جوشی پیدا ہو گی۔
مقبول خبریں
انجینئر امیر مقام کی سعودی عرب پر الزامات کی مذمت
اسلام آباد (این این آئی)وفاقی وزیر امور کشمیر انجینئر امیر مقام نے سعودی عرب پر الزامات کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ...
عبدالعلیم خان نے استحکام پاکستان پارٹی کی 31 رکنی نئی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کا...
اسلام آباد (این این آئی)استحکام پاکستان پارٹی کے صدر عبدالعلیم خان نے 31 رکنی نئی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کا اعلان کیا ہے۔ انہوں...
صدر مملکت کا بنوں میں خوارج کے خلاف کامیاب کارروائی پر سکیورٹی فورسز کو...
اسلام آباد (این این آئی)صدر مملکت آصف علی زرداری نے بنوں میں خوارج کے خلاف کامیاب کارروائی پر سکیورٹی فورسز کو خراجِ تحسین...
اوپن یونیورسٹی سے چلنے والا بچوں کی کردار سازی کا پْر عزم کارواں پورے...
اسلام آباد (این این آئی)وزیر اعظم کامیاب جوان پروگرام کے چیئرمین رانا مشہود احمد خان نے کہا ہے کہ علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی...
وزیرداخلہ کا نیشنل پولیس اکیڈمی کو پی ایم اے کاکول طرز کا عالمی ادارہ...
اسلام آباد (این این آئی)وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے نیشنل پولیس اکیڈمی کو یونیورسٹی کا درجہ دینے اور پاکستان ملٹری اکیڈمی کاکول...