اسلام آباد (این این آئی)پاکستان کی سابق سفیر ملیحہ لودھی نے کہا ہے کہ امریکا کو پاکستان کا مضبوط پیغام جا چکا اور پاکستان کو مزید کچھ کرنے کی ضرورت نہیں۔ایک بیان میں ملیحہ لودھی نے کہا ہے کہ امریکا اور بھارت کے بیان کے خلاف پاکستان کا ردِعمل درست تھا، پاکستان کے خلاف امریکا کا بیان بھارت کو خوش کرنے کی کوشش تھی۔ملیحہ لودھی نے کہا کہ بھارت اور امریکا کے تعلقات مختلف شعبوں میں مضبوط ہوتے جا رہے ہیں، امریکا کی اولین ترجیح کسی طرح چین کو قابو کرنا ہے۔اس حوالے سے سابق سفیر نے کہا کہ چین اور امریکا میں اس وقت تنا ایک حقیقت ہے اور چین کو قابو کرنے کی پالیسی میں امریکا بھارت کا کردار دیکھ رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ چین کے خلاف امریکا کی پالیسی میں پاکستان کا کردار نہیں بنتا، پاکستان کسی چین مخالف اتحاد کا حصہ نہیں بن سکتا۔سابق پاکستانی سفیر نے کہا کہ اس تنا کی وجہ سے ایسی پالیسی بنانا ہو گی جو آزاد ہو اور دونوں ممالک کے ساتھ تعلقات بھی رکھے۔ملیحہ لودھی نے کہا کہ بہت سارے ممالک ہیں جو کسی بلاک میں شامل ہوئے بغیر اپنی پالیسی چلا رہے ہیں، یورپ امریکا کے ساتھ ہے لیکن یورپ کا سب سے بڑا تجارتی پارٹنر چین ہے۔انہوں نے کہا کہ امریکا کا خود سب سے بڑا ٹریڈنگ پارٹنر چین ہے۔
مقبول خبریں
انجینئر امیر مقام کی سعودی عرب پر الزامات کی مذمت
اسلام آباد (این این آئی)وفاقی وزیر امور کشمیر انجینئر امیر مقام نے سعودی عرب پر الزامات کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ...
عبدالعلیم خان نے استحکام پاکستان پارٹی کی 31 رکنی نئی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کا...
اسلام آباد (این این آئی)استحکام پاکستان پارٹی کے صدر عبدالعلیم خان نے 31 رکنی نئی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کا اعلان کیا ہے۔ انہوں...
صدر مملکت کا بنوں میں خوارج کے خلاف کامیاب کارروائی پر سکیورٹی فورسز کو...
اسلام آباد (این این آئی)صدر مملکت آصف علی زرداری نے بنوں میں خوارج کے خلاف کامیاب کارروائی پر سکیورٹی فورسز کو خراجِ تحسین...
اوپن یونیورسٹی سے چلنے والا بچوں کی کردار سازی کا پْر عزم کارواں پورے...
اسلام آباد (این این آئی)وزیر اعظم کامیاب جوان پروگرام کے چیئرمین رانا مشہود احمد خان نے کہا ہے کہ علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی...
وزیرداخلہ کا نیشنل پولیس اکیڈمی کو پی ایم اے کاکول طرز کا عالمی ادارہ...
اسلام آباد (این این آئی)وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے نیشنل پولیس اکیڈمی کو یونیورسٹی کا درجہ دینے اور پاکستان ملٹری اکیڈمی کاکول...