اسلام آباد (این این آئی)ملک بھر میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا وائرس سے ریکارڈ 75مریض چل بسے ۔پاکستان میں کورونا کے اعداد و شمار بتانے والی ویب سائٹ (covid.gov.pk) کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کورونا کے 35197 ٹیسٹ کیے گئے جن میں 2829 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی جب کہ وائرس سے مزید 75 افراد انتقال کرگئے۔پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں ہونے والی ہلاکتیں ساڑھے چار ماہ کے دوران ایک روز میں سب سے زیادہ ہلاکتیں ہیں،اس سے قبل 10 جولائی کو ایک روز میں کورونا سے 75 ہلاکتیں رپورٹ ہوئی تھیں۔سرکاری پورٹل کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا مثبت آنے کی شرح 8 فیصد رہی۔پاکستان میں کورونا سے ہلاکتوں کی تعداد 8166 ہوگئی ہے اور مجموعی کیسز 4 لاکھ 3311 تک جا پہنچے ہیں جبکہ فعال کیسز کی تعداد 49780 ہے۔اس کے علاوہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں 2079 مریض کورونا سے صحتیاب بھی ہوئے ہیں۔سرکاری پورٹل کے مطابق سندھ میں کورونا کے مریضوں کی مجموعی تعداد 175642 ہوگئی ہے ،2962 افراد اب تک انتقال کرچکے ہیں۔پنجاب میں کورونا کے کل مریضوں کی تعداد 120356 ہے اور 3066 افراد وائرس میں مبتلا ہوکر جان سے جاچکے ہیں جب کہ بلوچستان میں مریضوں کی کل تعداد 17215 اور ہلاکتیں 169 ہوچکی ہیں۔خیبرپختونخوا میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 47701 اور 1375 ہلاکتیں ہوچکی ہیں ، آزاد کشمیر میں 6982 افراد وائرس میں مبتلا ہوچکے ہیں اور 173 افراد انتقال کرگئے۔اس کے علاوہ گلگت بلتستان میں اب تک کورونا کے مریضوں کی تعداد 4667 اور 97 افراد انتقال کرچکے ہیں۔
مقبول خبریں
نیوزی لینڈ کیخلاف پہلے ون ڈے میچ میں قومی ٹیم کے تین کھلاڑیوں کا...
نیپیئر(این این آئی) نیوزی لینڈ کے خلاف پہلے ون ڈے میچ میں قومی ٹیم کے تین کھلاڑیوں نے ڈیبیو کیا ۔عاکف جاوید ، عثمان...
پہلے ون ڈے میچ میں نیوزی لینڈ نے پاکستان کو 73 رنز سے شکست...
پہلے ون ڈے میچ میں نیوزی لینڈ نے پاکستان کو 73 رنز سے شکست دے دی نیپیئر (این این آئی)پہلے ون ڈے میچ میں...
سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے سوڈانی کونسل کے چیئرمین کی ملاقات
مکہ مکرمہ(این این آئی )سعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان بن عبدالعزیز آل سعود نے مکہ مکرمہ کے قصر الصفا میں...
علی امین نے آبادی کیلئے این ایف سی ایوارڈ میں حصہ نہ ملنے پر...
پشاور(این این آئی) وزیراعلی خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے آبادی کیلئے ملنے والا این ایف سی ایوارڈ میں حصہ نہ ملنے پر صدر پاکستان...
لگتا ہے علی امین گنڈاپور کے گرد گھیرا تنگ کیا جارہا ہے، شیر افضل...
اسلام آباد (این این آئی)پاکستان تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی شیر افضل مروت نے کہا ہے کہ لگتا ہے علی امین گنڈاپور...