لاہور( این این آئی) سابق وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ پاکستان کو سویڈن سے اپنا سفیر احتجاجاً واپس بلا لینا چاہیے ،آنے والے 45 دن پاکستان کی معاشی سلامتی اورسیاسی مستقبل کے لیے اہم ہیں ،دنیا کی نظریں پاکستان پر ہیں کیونکہ پاکستان خطے کا اہم ملک ہے ،سیاسی استحکام ہوگا تو معاشی استحکام ہوگا ،سیاسی استحکام معاشی اور اقتصادی مالی استحکام کی بنیاد بنے گا، 13 جماعتیں نہیں پاکستان کے 25 کروڑ لوگ ہی پاکستان کی بقا ء اور اس کے ضامن ہیں ،دبئی میں ایک ہفتہ بڑھائیں یا دو ہفتے بڑھائیں ان کی الٹی گنتی شروع ہو چکی ہے ۔ ٹوئٹر پر جاری اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ 13 اگست تک حکومت کا کٹی کٹا نکل آئے گا ،ایک جاپان ہی رہ گیا تھا وہ بھی وزیر خارجہ نے پورا کر لیا ہے ،اور سیز پاکستانیوں سے خطاب کے بجائے ان کو ووٹ دینے کا حق دیا جائے ،پاکستان کے حقیقی مالک ا س کے عوام ہیں، یہ مسترد شدہ سیاست دانوں کی جاگیر نہیں ،حکمران صرف نیب ترمیم کے ذریعے اپنے کیس ختم کروانے آئے تھے وہ کرا وا لیے ہیں لیکن عوام کو مہنگائی کے جہنم میں ڈال دیا ہے ،415 ارب روپے کے نئے ٹیکس عوام کی گردن میں ڈال دئیے گئے ہیں ،آئی ایم ایف کا ابھی زبانی اعلان آیا ہے ،12 جولائی کو تحریری اعلان آئے گا 12 جولائی سے عوام کے لیے بجلی گیس اور اجناس مزید مہنگے ہو جائیں گے ،تنخوادار طبقہ مزید پس کر رہ گیا ہے ،ابھی تک پیپلزپارٹی کی طرف سے آئی ایم ایف کے معاہدے پر کوئی ردعمل نہیں آیا جس کا مطلب ہے ابھی دال میں کچھ کالا ہے ،ہارس ٹریڈنگ کرکے خریدو فروخت کی منڈی لگا کے چور دروازے سے آنے والے عوام کے غیض و غضب کے لیے تیار ہوجائیں ۔ انہوں نے کہا کہ سویڈن میں قرآن پاک کی بے حرمتی پر پاکستان کو اپنا سفیر واپس بلا لینا چاہیے۔
مقبول خبریں
“سانحہ سوات” انجینئر امیر مقام کی رضاکار محمد ہلال سے ملاقات ،خراج تحسین ،پھولوں...
سوات (این این آئی)وفاقی وزیر و پاکستان مسلم لیگ(ن)خیبرپختونخوا کے صدر انجینئر امیر مقام نے حالیہ "سانحہ سوات" کے دوران اپنی بہادری اور انسانی...
5 جولائی پاکستان کی سیاسی تاریخ کا المناک باب ہے،فیصل کریم کنڈی
پشاور (این این آئی)گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے 5 جولائی 1977 کے سیاہ دن کے حوالے سے اپنے بیان میں کہا ہے...
افواج پاکستان کا بھی شہید کرنل شیر خان کو خراج عقیدت
راولپنڈی (این این آئی)مسلح افواج نے کارگل جنگ کے ہیروکیپٹن کرنل شیر خان شہید نشانِ حیدر کو ان کے 26ویں یومِ شہادت پر شاندار...
کرنل شیر خان کی بہادری یاد رکھی جائے گی، وزیراعظم
اسلام آباد (این این آئی)وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ کیپٹن کرنل شیرخان شہید نے وطن سے وفاداری، فرض شناسی اور وطن کے...
صدر مملکت کا کیپٹن کرنل شیر خان شہید (نشانِ حیدر) کو خراج عقیدت
اسلام آباد (این این آئی)صدر مملکت آصف علی زرداری نے کیپٹن کرنل شیر خان شہید (نشانِ حیدر) کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہاہے...