قرآن پاک کی بے حرمتی کا واقعہ انسانیت کے مشترکہ اقدار کی توہین ہے،صدر انٹرنیشنل ختم نبوت موومنٹ پنجاب

0
433

سرگودھا(این این آئی)انٹرنیشنل ختم نبوت موومنٹ پنجاب کے صدر قاری احمد علی ندیم نے کہا کہ قرآن پاک کی بے حرمتی کا واقعہ انسانیت کے مشترکہ اقدار کی توہین ہے۔ ختم نبوت موومنٹ پنجاب کے صدر قاری احمد علی ندیم نے کہا ہے کہ سویڈن میں قرآن پاک کی بے حرمتی کے واقعہ سے اربوں مسلمانوں کے جذبات کو شدید ٹھیس پہنچی ہے۔انہوں نے سویڈن میں مسجد کے سامنے قرآن پاک کو سرعام نذر آتش کرنے کے واقعہ کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ اس کا مقصد پوری دنیا کے مسلمانوں کے جذبات کو ٹھیس پہنچانا ہے جس منحرف کردار نے اس قابل مذمت فعل کا ارتکاب کیا ہے اس نے درحقیقت انسانیت کے مشترکہ اقدار کی توہین کی ہے۔انہوں نے کہا ہے کہ بے حرمتی کا واقعہ ایسے وقت کیا گیا جب مسلمان عید الاضحٰی منا رہے تھے۔ان کا کہنا تھا کہ نسل پرستی’ نفرت انگیزی’ عدم برداشت کی دنیا میں کوئی جگہ نہیں۔ وقت آ گیا ہے کہ امت مسلمہ متحد ہو کر اسلام دشمن قوتوں کے خلاف سیسہ پلائی دیوار بن جائے اور ان کی کسی سازش کا کامیاب نہ ہونے دے۔قاری احمد علی ندیم نے کہا کہ گستاخانہ سرگرمیوں میں ملوث ممالک سے سفارتی تعلقات منقطع کر کے ان کی مصنوعات کا بائیکاٹ کرنے کے لئے میدان عمل میں نکل آئیں۔