نئی دہلی(این این آئی)بھارت کی سپریم کورٹ میں مقبوضہ جموں و کشمیر کی خصوصی حیثیت کے خاتمے کے لیے دائردرخواستوں پر سماعت 11 جولائی سے شروع ہوگی۔میڈیارپورٹس کے مطابق بھارتی سپریم کورٹ سے جاری نوٹیفکیشن میں کہا گیا کہ سماعت کرنے والا 5 رکنی بینچ بھارتی چیف جسٹس دھنانجیا یشونت چندراچد، جسٹس سجنے کشان کول، جسٹس سجنیو کھنہ، جسٹس بی آر گیوائی اور جسٹس سوریا کانت پر مشتمل ہے۔سپریم کورٹ میں دائر 20 سے زائد درخواستوں میں بھارتی حکومت کی جانب سے اگست 2019 میں آرٹیکل 370 کے خاتمے کے لیے کیے گئے فیصلے کی آئینی حیثیت پر سوال اٹھایا ہے۔رپورٹ میں بتایا گیا کہ درخواست گزار نے دعوی کیا کہ آئینی شقوں کی خلاف ورزی کرتے ہوئے فیصلہ کیا گیا ہے۔ درخواست گزاروں نے مقدمے کی فوری سماعت کے لیے 17 فروری کو بھی درخواست دی تھی اور بھارتی چیف جسٹس نے سماعت کے لیے مخصوص تاریخ دینے پر اتفاق کیا تھا۔رپورٹ میں کہا گیا کہ آرٹیکل 370 کے حوالے سے مقدمہ سپریم کورٹ میں 2 سال سے زیر التوا ہے اور مارچ 2020 میں 5 رکنی بینچ کی جانب سے لارجر بینچ کے لیے ریفر کرنے سے انکار کے بعد دوبارہ مقرر نہیں کیا گیا۔
مقبول خبریں
پاکستان کی امن کی خواہش کو کمزوری نہ سمجھا جائے،جے سالک
اسلام آباد(این این آئی ) ورلڈ مینارٹیز الائنس کے کنونیئر اور سابق وفاقی وزیر جے سالک نےبھارتی جارحیت کے جواب میں پاکستان کی مسلح...
حکومت ڈاکٹر عافیہ پٹیشن کیوں نمٹانا چاہتی ؟، کیس اب ایک تحریک بن چکا...
اسلام آباد(این این آئی)اسلام آباد ہائی کورٹ نے ڈاکٹر عافیہ صدیقی کیس میں ان کی بہن ڈاکٹر فوزیہ صدیقی کی درخواست میں ترمیم کی...
نیلم جہلم پراجیکٹ پر حملہ، بھارت کیخلاف عالمی عدالت میں جانا چاہیے، سپیکر قومی...
اسلام آباد(این این آئی)سپیکر قومی اسمبلی نے کہا ہے کہ نیلم جہلم پراجیکٹ پر حملہ کرنے پر بھارت کے خلاف عالمی عدالت میں جانا...
یومِ تشکر،پنجاب پولیس کا افواج پاکستان کو خراج تحسین، ملکی سلامتی کے عزم کا...
لاہور(این این آئی)آپریشن '' بنیان مرصوص'' میں دشمن کی عددی برتری کو عسکری مہارت سے شکست دینے اور تاریخی کامیابی حاصل کرنے پر ملک...
یومِ تشکر پر شمالی وزیرستان میں قبائلی مشران کا جرگہ، سکردو میں طلبہ کا...
شمالی وزیرستان (این این آئی) شمالی وزیرستان کے قبائلی مشران نے معرکہ حق ''آپریشن بنیان مرصوص''میں فتح یابی پر خصوصی جرگے کا انعقاد کیا۔تفصیلا...