تل ابیب (این این آئی)اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی)نے مقبوضہ مغربی کنارے کے شہر جینن میں اسرائیلی فورسز کے آپریشن کے دوران 9 فلسطینیوں کی ہلاکت کی شدید مذمت کی ہے۔غیرملکی خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق او آئی سی نے اپنے جاری کردہ بیان میں کہا کہ یہ گھنائونا جرم ان جرائم اور منظم ریاستی دہشت گردی کی توسیع ہے جو اسرائیلی قبضے کے ذریعے فلسطینی عوام کے خلاف روا رکھا ہوا ہے۔او آئی سی نے اقوام متحدہ کی سیکیورٹی کونسل سے ذمہ داری ادا کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ اپنی متعلقہ قراردادوں کا نفاذ کرکے اسرائیل کی مسلسل دہشت گردی کا خاتمہ کریں، اور فلسطینی عوام کو تحفظ فراہم کریں۔اسرائیلی فوج کے ترجمان نے کہا کہ یہ آپریشن جنین پناہ گزین کیمپ پر مرکوز تھا اور یہ ان کارروائیوں کی کڑی تھا جو ہم کرتے ہیں اور جاری رکھیں گے۔
مقبول خبریں
پاکستان کی امن کی خواہش کو کمزوری نہ سمجھا جائے،جے سالک
اسلام آباد(این این آئی ) ورلڈ مینارٹیز الائنس کے کنونیئر اور سابق وفاقی وزیر جے سالک نےبھارتی جارحیت کے جواب میں پاکستان کی مسلح...
حکومت ڈاکٹر عافیہ پٹیشن کیوں نمٹانا چاہتی ؟، کیس اب ایک تحریک بن چکا...
اسلام آباد(این این آئی)اسلام آباد ہائی کورٹ نے ڈاکٹر عافیہ صدیقی کیس میں ان کی بہن ڈاکٹر فوزیہ صدیقی کی درخواست میں ترمیم کی...
نیلم جہلم پراجیکٹ پر حملہ، بھارت کیخلاف عالمی عدالت میں جانا چاہیے، سپیکر قومی...
اسلام آباد(این این آئی)سپیکر قومی اسمبلی نے کہا ہے کہ نیلم جہلم پراجیکٹ پر حملہ کرنے پر بھارت کے خلاف عالمی عدالت میں جانا...
یومِ تشکر،پنجاب پولیس کا افواج پاکستان کو خراج تحسین، ملکی سلامتی کے عزم کا...
لاہور(این این آئی)آپریشن '' بنیان مرصوص'' میں دشمن کی عددی برتری کو عسکری مہارت سے شکست دینے اور تاریخی کامیابی حاصل کرنے پر ملک...
یومِ تشکر پر شمالی وزیرستان میں قبائلی مشران کا جرگہ، سکردو میں طلبہ کا...
شمالی وزیرستان (این این آئی) شمالی وزیرستان کے قبائلی مشران نے معرکہ حق ''آپریشن بنیان مرصوص''میں فتح یابی پر خصوصی جرگے کا انعقاد کیا۔تفصیلا...