سعودیہ کا سویڈش سفیر کو طلب کرکے احتجاج، قرآن پاک کی بیحرمتی سنگین جرم قرار

0
296

رباط/ریاض(این این آئی)سعودی عرب نے سویڈن میں قرآن پاک کی بیحرمتی کی شدیدالفاظ میں مذمت کی ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق سعودی عرب نے سویڈش سفیر کو وزارت خارجہ میں طلب کرکے شدید احتجاج ریکارڈ کرایا اور قرآن پاک کی بے حرمتی کو سنگین جرم قرار دیا۔سعودی وزارت خارجہ کے مطابق سویڈن میں قرآن پاک کی بیحرمتی گھنانافعل اور ناقابل قبول ہے۔سعودی وزارت خارجہ کا کہناتھا کہ سویڈش حکومت ایسے تمام واقعات روکے جو رواداری پھیلانیکی عالمی کوششوں سیبراہ راست متصادم ہوں۔دوسری جانب قرآن پاک کو نذرآتش کیے جانے کے واقعے کے بعد مراکش نے سویڈن سے اپنا سفیر واپس بلا لیا۔مراکش کی وزارت خارجہ نے سویڈن کے سفیر کو طلب کرکے شدید احتجاج کیا اور واقعے کو ناقابل برداشت قرار دیا۔