ویٹی کن سٹی(این این آئی) پوپ فرانسس نے سویڈن میں قرآن مجید کو نذر آتش کرنے کے عمل کی مذمت کی کرتے ہوئے کہاہے کہ میں اس اقدام سے ناخوش ہوں اور بیزاری کا اظہار کرتا ہوں۔ میڈیارپورٹس کے مطابق انٹرویو میں پوپ فرانسس نے سویڈن میں مسلمانوں کی مقدس ترین کتاب قرآن کو جلائے جانے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے اس بات پر زور دیا کہ انسانی بھائی چارے، رواداری اور اقدار کو ذہن میں رکھنا چاہیے۔پوپ فرانسیس نے مزید کہا کہ کسی بھی عقیدے کی مقدس کتاب اور اس کے ماننے والوں کا احترام کیا جانا چاہئے۔ اظہار رائے کی آزادی کو کبھی بھی دوسروں کو حقیر سمجھنے کے بہانے کے طور پر استعمال نہیں کیا جانا چاہئے۔پوپ فرانسیس نے قرآن پاک نذر آتش کرنے کی اجازت دینے کے سویڈینی حکومت کی پالیسی کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ آزادی اظہار رائے کے نام پر کسی کی تحقیر کی اجازت دینے کی بھی مذمت کی جانی چاہیے۔
مقبول خبریں
پاکستان کی امن کی خواہش کو کمزوری نہ سمجھا جائے،جے سالک
اسلام آباد(این این آئی ) ورلڈ مینارٹیز الائنس کے کنونیئر اور سابق وفاقی وزیر جے سالک نےبھارتی جارحیت کے جواب میں پاکستان کی مسلح...
حکومت ڈاکٹر عافیہ پٹیشن کیوں نمٹانا چاہتی ؟، کیس اب ایک تحریک بن چکا...
اسلام آباد(این این آئی)اسلام آباد ہائی کورٹ نے ڈاکٹر عافیہ صدیقی کیس میں ان کی بہن ڈاکٹر فوزیہ صدیقی کی درخواست میں ترمیم کی...
نیلم جہلم پراجیکٹ پر حملہ، بھارت کیخلاف عالمی عدالت میں جانا چاہیے، سپیکر قومی...
اسلام آباد(این این آئی)سپیکر قومی اسمبلی نے کہا ہے کہ نیلم جہلم پراجیکٹ پر حملہ کرنے پر بھارت کے خلاف عالمی عدالت میں جانا...
یومِ تشکر،پنجاب پولیس کا افواج پاکستان کو خراج تحسین، ملکی سلامتی کے عزم کا...
لاہور(این این آئی)آپریشن '' بنیان مرصوص'' میں دشمن کی عددی برتری کو عسکری مہارت سے شکست دینے اور تاریخی کامیابی حاصل کرنے پر ملک...
یومِ تشکر پر شمالی وزیرستان میں قبائلی مشران کا جرگہ، سکردو میں طلبہ کا...
شمالی وزیرستان (این این آئی) شمالی وزیرستان کے قبائلی مشران نے معرکہ حق ''آپریشن بنیان مرصوص''میں فتح یابی پر خصوصی جرگے کا انعقاد کیا۔تفصیلا...