اسلام آباد(این این آئی)سابق وزیراعظم شوکت عزیز نے کہا ہے کہ پاکستان کے سعودی عرب سے تعلقات کو خاص اہمیت حاصل ہے،پاکستان کی خارجہ پالیسی میں سعودی عرب کو بڑے بھائی کی حیثیت حاصل ہے، دونوں ممالک ایک دوسرے کا خیال رکھتے ہیں۔سعودی چینل کو انٹرویو دیتے ہوئے سابق وزیراعظم شوکت عزیز نے کہا کہ سعودی عرب کا اصلاحات کا ایجنڈا قابل ستائش ہے، سعودی عرب کا شمار دنیا کے سرکردہ ممالک میں ہوتا ہے۔شوکت عزیز نے کہا کہ ایران بھرپور تاریخ کا حامل ملک ہے، وہاں بہت سے سمجھ دار لوگ ہیں، ایران کو مذہبی قیادت فعال انداز میں چلارہی ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کے ایران کے ساتھ تعلقات پرامن بقائے باہمی کی بنیاد پر ہیں۔پاکستان ہمسائیہ ملک ایران کے ساتھ کسی قسم کی کشیدگی نہیں چاہتا۔
مقبول خبریں
محسن نقوی کی یو اے ای کے نائب وزیراعظم و وزیر داخلہ سے ملاقات
اسلام آباد(این این آئی)وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ یو اے ای کے ساتھ برادرانہ تعلقات ہر پاکستانی کیلئے اثاثہ ہے،...
بھارت دنیا میں تنہائی کا شکار،ہم نے پلواما کی طرح بھارت کا بیانیہ کامیاب...
کوالالمپور(این این آئی)نائب وزیراعظم اسحق ڈار نے کہا ہے کہ بھارت اب دنیا میں تنہائی کا شکار ہے، پہلگام واقعے کے بعد ہم نے...
وزیراعظم کی بلوچستان میں بس کے مسافروں کے اغواء اور قتل کی مذمت
اسلام آباد(این این آئی)وزیراعظم شہباز شریف نے بلوچستان میں بس کے مسافروں کے اغواء اور قتل کی مذمت کی ہے۔
اپنے مذمتی بیان میں وزیراعظم...
دل کی تکلیف ، ڈاکٹرز کا شبلی فراز کی اوپن ہارٹ سرجری کرنے پرغور
پشاور(این این آئی) ڈاکٹرز نے دل کے عارضے میں مبتلا پی ٹی آئی رہنما شبلی فراز کی اوپن ہارٹ سرجری پر غور شروع...
ضلع کرم،گاڑی کھائی میں گرنے سے 7 افراد جاں بحق
پشاور(این این آئی) ضلع کرم میں گاڑی کھائی میں گرنے سے 7 افراد جاں بحق ہوگئے۔ نجی ٹی وی کے مطابق حادثہ ضلع...