اسلام آباد (این این آئی)وزیراعظم محمد شہباز شریف نے نانگا پربت میں پھنس جانے والے کوہ پیما آصف بھٹی کی بازیابی کیلئے فوری ریسکیو آپریشن کی ہدایت کی ہے۔منگل کووزیراعظم آفس کے میڈیا ونگ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کوہ پیما کے بیٹے واصف کی اپیل کا نوٹس لیتے ہوئے چیف سیکرٹری گلگت بلتستان کو ہدایت کی کہ آصف بھٹی کی بحفاظت واپسی کے لئے فوری اقدامات کئے جائیں۔وزیراعظم نے چیف سیکرٹری کوکوہ پیما کے بیٹے واصف سے رابطہ کرکے انہیں حوصلہ رکھنے کی بھی ہدایت کی۔واضح رہے کہ آصف بھٹی کے7 ہزار 500میٹر کی بلندی پر پھنس جانے کی اطلاعات ہیں۔کوہ پیما کے بیٹے واصف نے سوشل میڈیا کے ذریعے وزیراعظم محمد شہباز شریف سے اپنے والد کی مدد کی اپیل کی تھی۔
مقبول خبریں
“سانحہ سوات” انجینئر امیر مقام کی رضاکار محمد ہلال سے ملاقات ،خراج تحسین ،پھولوں...
سوات (این این آئی)وفاقی وزیر و پاکستان مسلم لیگ(ن)خیبرپختونخوا کے صدر انجینئر امیر مقام نے حالیہ "سانحہ سوات" کے دوران اپنی بہادری اور انسانی...
5 جولائی پاکستان کی سیاسی تاریخ کا المناک باب ہے،فیصل کریم کنڈی
پشاور (این این آئی)گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے 5 جولائی 1977 کے سیاہ دن کے حوالے سے اپنے بیان میں کہا ہے...
افواج پاکستان کا بھی شہید کرنل شیر خان کو خراج عقیدت
راولپنڈی (این این آئی)مسلح افواج نے کارگل جنگ کے ہیروکیپٹن کرنل شیر خان شہید نشانِ حیدر کو ان کے 26ویں یومِ شہادت پر شاندار...
کرنل شیر خان کی بہادری یاد رکھی جائے گی، وزیراعظم
اسلام آباد (این این آئی)وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ کیپٹن کرنل شیرخان شہید نے وطن سے وفاداری، فرض شناسی اور وطن کے...
صدر مملکت کا کیپٹن کرنل شیر خان شہید (نشانِ حیدر) کو خراج عقیدت
اسلام آباد (این این آئی)صدر مملکت آصف علی زرداری نے کیپٹن کرنل شیر خان شہید (نشانِ حیدر) کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہاہے...