اسلام آباد (این این آئی)وفاقی وزیرِ اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ نالائق شخص کو چار سال تک پاکستان پر مسلط کر کے ملک تباہ کیا گیا، اس وقت پاکستان کی مشکلات کا حل نواز شریف کے پاس ہے،نواز شریف کے دور میں معیشت کو استحکام مل چکا تھا، سی پیک کا تحفہ چینی صدر شی جن پنگ اور نواز شریف کا وژن ہے،سی پیک کو 10 سال مکمل ہو چکے ہیں، نالائق شخص اور اس کے ساتھی ڈی چوک پر کھڑے ہو کر ملک کو جلانے کی بات کرتے تھے، کنٹینر پر کھڑے ہو کر سول نافرمانی کی تحریک چلانے کا کہتا تھا،اتحادی حکومت ایک سال سے معاشی تباہی، بدحالی، بیروزگاری، لوڈشیڈنگ اور دہشت گردی ختم کرنے کی کوشش کر رہی ہے۔بدھ کو یہاں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے مریم اور نگزیب نے کہاکہ پانچ جولائی کے دن وزیراعظم شہید ذوالفقار علی بھٹو کی حکومت پر شب خون مار کر ایک آمر نے جمہوریت کا قتل کیا تھا، کیپٹن کرنل شیر خان شہید کی برسی کا بھی دن ہے۔مریم اورنگزیب نے کہاکہ سی پیک کے دس سال مکمل ہو رہے ہیں، سی پیک پاکستان اور چین کی قیادت کا خطے کے لئے ایک تحفہ ہے، سی پیک کا تحفہ قائد محمد نواز شریف اور صدر شی جن پنگ کا وژن ہے۔ وفاقی وزیر نے کہاکہ سی پیک منصوبے نے پاکستان کو 2013ء سے لے کر 2018ئ تک ہر شعبے میں ترقی دینے کا کردار ادا کیا۔ وفاقی وزیر نے کہاکہ پچھلے ایک سال سے اتحادی حکومت ملک کی معاشی تباہی، بدحالی، بے روزگاری، لوڈ شیڈنگ اور دہشت گردی ختم کرنے کی کوشش کر رہی ہے۔ انہوںنے کہاکہ پچھلے چار سالوں میں نالائق، نااہل اور چوروں نے ملک کو صرف تباہی کی طرف دھکیلا، کچھ سازشی کرداروں نے ایک نااہل اور چور کو ملک پر مسلط کیا۔ مریم اور نگزیب نے کہاکہ یہ کہانی صرف چار سال کی نہیں، اس کی شروعات 2013ء میں شروع ہو چکی تھی، 2013ء میں ملک کے اندر مہنگائی، دہشت گردی، بے روزگاری تھی، ملک ڈیفالٹ کی نہج پر تھا۔ وفاقی وزیر نے کہاکہ لوگوں نے سمجھ لیا تھا کہ ملک کی مشکلات کا حل صرف نواز شریف کے پاس ہے۔ وفاقی وزیر نے کہاکہ جب پاکستان ایک مشکل دوراہے سے گذر رہا تھا، اس وقت نواز شریف کو تیسری مرتبہ وزیراعظم منتخب کیا گیا، نواز شریف نے ہی ملک کے اندر سیاسی استحکام کی بنیاد رکھی۔ انہوںنے کہاکہ صوبوں میں اکثریت رکھنے والی جماعتوں کو وہاں حکومتیں بنانے کا موقع دیا۔ وزیراطلاعات ونشریات نے کہاکہ نواز شریف نے تین سالوں میں ملک کی خراب صورتحال بدلی تھی۔ انہوںنے کہاکہ گزشتہ حکومت کی نااہلی کے باعث توانائی سمیت کئی بحران پیدا ہوئے۔ وفاقی وزیر نے کہاکہ جو کردار آج ملک جلا رہے ہیں، معاشی تباہی پیدا کر رہے ہیں، یہی کردار 2013-14میں سی پیک منصوبہ روکنے کے لئے کنٹینر پر کھڑے تھے۔ مریم اور نگزیب نے کہاکہ 2013ء سے پی ٹی آئی ملکی استحکام کے خلاف کام کر رہی ہے، سی پیک کا منصوبہ شروع ہوتے ہی سازشی عناصر متحرک ہو گئے تھے۔ انہوںنے کہاکہ جب صدر شی جن پنگ کے دورہ پاکستان کی خبر آئی تو ایک شخص ملک کی ترقی کے خلاف کنٹینر پر کھڑا ہو گیا،اس شخص نے سول نافرمانی کی تحریک کی کال دی۔ انہوںنے کہاکہ سی پیک منصوبے کے تحت توانائی کے منصوبے لگنے تھے، روزگار پیدا ہونا تھا، اور یہ شخص اس منصوبے کے خلاف کھڑا تھا۔ انہوںنے کہاکہ آج یہ شخص آئی ایم ایف کے پروگرام پر چیخیں ما رہا ہے، یہ پروگرام ہم نے تو نہیں لایا، اس منصوبے پر ہم نے دستخط نہیں کئے تھے۔ مریم اور نگزیب نے کہاکہ نواز شریف نے ملکی معیشت کو استحکام بخشا، آئی ایم ایف کو خیر باد کہا، 2017 میں ملک ترقی کی راہ پر گامزن ہو چکا تھا۔ مریم اور نگزیب نے کہاکہ ملکی تاریخ کا واحد آئی ایم ایف پروگرام تھا جو مکمل ہوا۔وزیراطلاعات نے کہاکہ نواز شریف ملک کے نوجوانوں کو خودمختار بنانا چاہتا تھا، وہ ملک کے اندر آئی ٹی، زراعت، برآمدات کو فروغ دینا چاہتے تھے۔انہوںنے کہاکہ نواز شریف ملکی معیشت کو استحکام دینا چاہتے تھے اور کر کے دکھایا، صرف نعرے نہیں لگائے تھے۔ مریم اور نگزیب نے کہاکہ ملک کے اندر 2013ء سے 2017ء تک 14 ہزار میگاواٹ بجلی پیدا کی، دہشت گردی ختم کی۔ مریم اورنگزیب نے کہاکہ ملک کی تاریخ کے سب سے بڑے دہشت گردی کے خاتمے کے آپریشنز شروع کئے۔ انہوںنے کہاکہ دوسری طرف ترقی کے منصوبوں کو روکنے کے لئے ایک شخض کنٹینر پر کھڑا تھا۔ مریم اورنگزیب نے کہاکہ ملک کی بڑی خدمت کرنے والے کے ساتھ بڑی زیادتی کی گئی، پاناما کا فیصلہ اقامہ میں تبدیل ہوا۔مریم اورنگزیب نے کہاکہ نواز شریف کے خلاف اس لئے سازش کی جا رہی تھی کہ وہ عوام کو روزگار اور کاروبار دے رہا تھا، ملک سے اندھیروں کا خاتمہ کر رہا تھا
مقبول خبریں
اپوزیشن کے احتجاج سے معیشت کو نقصان پہنچ رہا ہے: لیاقت بلوچ
لاہور(این این آئی)جماعتِ اسلامی پاکستان کے نائب امیر لیاقت بلوچ کا کہنا ہے کہ اپوزیشن کے احتجاج سے معیشت کو نقصان پہنچ رہا ہے۔ایک...
ملک میں 24 گھنٹوں کے دوران پولیو کے مزید 4 نئے کیسز رپورٹ
اسلام آباد(این این آئی)گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر سے پولیو کے 4 کیسز رپورٹ ہوگئے۔ذرائع کے مطابق سامنے آنے والے4 نئے...
یہ سیاسی احتجاج ہے یا ملک کیخلاف سازش؟اسحاق ڈار
اسلام آباد(این این آئی) نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے کہا ہیکہ تحریک انصاف بار بار کیوں ایسے وقت پر احتجاج کی کال دیتی...
پی ٹی آئی احتجاج: آئی ٹی کمپنیوں کے انٹرنیٹ پر کوئی بندش نہیں آئی،...
اسلام آباد(این این آئی)وزیراعظم شہباز شریف کے کوآرڈینیٹر رانا احسان افضل کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی احتجاج کے دوران آئی ٹی کمپنیوں...
خواتین میری ریڈ لائن ہیں، تشدد یا ظلم قطعاً برداشت نہیں: مریم نواز
لاہور(این این آئی)وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے خواتین کے خلاف تشدد کے خاتمے کے عالمی دن کے موقع پر اپنا خصوصی پیغام جاری...