لاہور( این این آئی)نامور اداکار معمر رانا نے کہا ہے کہ یہ نہیں کہا جا سکتا کہ صرف تہواروں پر ایک یا دو فلموں کی کامیابی سے فلم انڈسٹری کی بحالی ہو جائے گی ،فلموں کی تسلسل کے ساتھ کامیابی اور سینمائوں کے سرکٹ کو بڑ اکرنے کی ضرورت ہے ۔ ایک انٹر ویو میں انہوں نے کہا کہ ہمارے ہاں ایک فلم کی کامیابی کے بعد یہ دعوے شروع کر دئیے جاتے ہیں کہ اب فلم انڈسٹری کی بحالی ہو جائے گی جو حقیقت نہیں ہے ۔جب تک مسلسل فلمیں کامیاب نہیں ہوں گی فلم انڈسٹری کی دوبارہ بحالی نہیں ہو سکتی۔ اس کے لئے ضروری ہے سینمائوں کا سرکٹ بڑھائیں ،فلمیں نہ صرف پاکستان بلکہ دنیا بھر میں ریلیز کریں تاکہ اس سے ملک کو اور انڈسٹری کو زر مبادلہ کی صورت میں تقویت ملے ۔انہوںنے کہا کہ فلم مولا جٹ نے نہ صرف پاکستان بلکہ بیرون ممالک ریکارڈ بزنس کیا ہمیں ا س طرح کی فلمیں بنانا ہوں گی۔
مقبول خبریں
“سانحہ سوات” انجینئر امیر مقام کی رضاکار محمد ہلال سے ملاقات ،خراج تحسین ،پھولوں...
سوات (این این آئی)وفاقی وزیر و پاکستان مسلم لیگ(ن)خیبرپختونخوا کے صدر انجینئر امیر مقام نے حالیہ "سانحہ سوات" کے دوران اپنی بہادری اور انسانی...
5 جولائی پاکستان کی سیاسی تاریخ کا المناک باب ہے،فیصل کریم کنڈی
پشاور (این این آئی)گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے 5 جولائی 1977 کے سیاہ دن کے حوالے سے اپنے بیان میں کہا ہے...
افواج پاکستان کا بھی شہید کرنل شیر خان کو خراج عقیدت
راولپنڈی (این این آئی)مسلح افواج نے کارگل جنگ کے ہیروکیپٹن کرنل شیر خان شہید نشانِ حیدر کو ان کے 26ویں یومِ شہادت پر شاندار...
کرنل شیر خان کی بہادری یاد رکھی جائے گی، وزیراعظم
اسلام آباد (این این آئی)وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ کیپٹن کرنل شیرخان شہید نے وطن سے وفاداری، فرض شناسی اور وطن کے...
صدر مملکت کا کیپٹن کرنل شیر خان شہید (نشانِ حیدر) کو خراج عقیدت
اسلام آباد (این این آئی)صدر مملکت آصف علی زرداری نے کیپٹن کرنل شیر خان شہید (نشانِ حیدر) کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہاہے...