اسلام آباد (این این آئی)وفاقی وزیر برائے موسمیاتی تبدیلی و ماحولیاتی رابطہ سینیٹر شیری رحمان نے کہا ہے کہ شہید ذوالفقار علی بھٹو کی قیادت اور سماجی انصاف کی انتھک جستجو عوام میں آج بھی زندہ ہے، جمہوریت پر ان کا غیر متزلزل یقین اور عام آدمی کو بااختیار بنانے کا عزم ہم سب کیلئے رہنما اصول کا کام کرتا رہے گا۔ بدھ کو اپنے ایک ٹویٹ میں انہوں نے کہا کہ?5 جولائی کا دن ہماری تاریخ میں یوم سیاہ کے طور پر نقش ہے۔ 5 جولائی1977ء کے اندوہناک دن رونما ہونے والے واقعات نے ہماری جمہوریت کی بنیادوں کو ہلا کر رکھ دیا اور ہماری قوم پر گہرا اثر ڈالا۔ انہوں نے کہا کہ یہ وہ افسوسناک دن تھا جب لوگوں کی جمہوری امنگوں کا گلا گھونٹ دیا گیا۔ شہید ذوالفقار علی بھٹو کی منتخب اور آئینی حکومت کے خاتمے کے بعد پیدا ہونے والے اثرات سے ملک آج تک نہیں نکل پایا۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ شہید ذوالفقار علی بھٹو کی قیادت اور سماجی انصاف کی انتھک جستجو عوام میں آج تک گونج رہی ہے کیونکہ پاکستان کی ترقی میں ان کاحصہ بے مثال ہے۔جمہوریت پر ان کا غیر متزلزل یقین اور عام آدمی کو بااختیار بنانے کا عزم ہم سب کے لیے رہنما اصول کا کام کرتا رہے گا۔ انہوں نے کہا کہ آج کے دن ہم شہید ذوالفقار علی بھٹو، شہید محترمہ بینظیر بھٹو اور تمام ان لوگوں کی قربانیوں کا احترام کرتے ہیں جنہوں نے آئین اور جمہوریت کے لیے جدوجہد کی اور بہت بڑی قیمت ادا کرنے سے بھی گریز نہیں کیا۔ پیپلز پارٹی ایک ایسا جمہوری معاشرہ بنانے کے لیے اپنی کوششیں جاری رکھے گی جہاں آئینی اقدار پروان چڑھیں، جہاں لوگوں کی آواز سنی جائے اور جہاں انصاف تک سب کی رسائی ہو۔ شیری رحمان نے کہا کہ مجھے یقین ہے کہ ایک مضبوط جمہوریت اور آئین کو برقرار رکھ کر ہم اپنی قوم کے لیے ایک روشن اور خوشحال مستقبل بنا سکتے ہیں۔
مقبول خبریں
26ویں آئینی ترمیم پاس کرنے کیلئے اربوں روپے بانٹے گئے،اسد قیصر
صوابی(این این آئی)سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہاہے کہ 26ویں آئینی ترمیم پاس کرنے کیلئے اربوں روپے بانٹے گئے۔صوابی میں کارکنوں سے...
بشریٰ بی بی کیخلاف ملتان، لیہ، گوجرانوالہ میں مقدمہ درج
اسلام آباد(این این آئی)بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے خلاف مختلف شہروں میں مقدمے درج کر لیے گئے۔پولیس کے مطابق...
24نومبر کا احتجاج رکوانے کیلئے محسن نقوی کا چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر...
اسلام آباد(این این آئی)اسلام آباد ہائیکورٹ کے حکم کی روشنی میں وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر سے...
ٹرمپ کا 2020 کے انتخابات کی جانچ پڑتال کیلیے تحقیقاتی ٹیموں کو اکٹھا کرنے...
واشنگٹن(این این آئی )امریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ کے مطابق ٹرمپ 2020 کے انتخابات کی جانچ پڑتال کے لیے تحقیقاتی ٹیموں کو اکٹھا کرنے کا...
پاکستان اسٹاک ایکسچینج: کاروباری ہفتے میں بلند ترین سطح 99 ہزار 623 رہی
کراچی (این این آئی)پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے کاروباری ہفتے کے اختتام پر اپ ڈیٹس سامنے آ گئیں۔پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے میں مثبت...