اسلام آباد (این این آئی)وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار سے پاکستان میں امریکاکے سفیر ڈونلڈ بلوم نے ملاقات کی۔ بد ھ کو وزارت خزانہ سے جاری بیان کے مطابق ملاقات میں دونوں ممالک کیدرمیان باہمی دلچسپی کے امور اور دو طرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ملاقات میں سرمایہ کاری ، تجارتی اور دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کو بڑھانے پر بھی بات چیت کی گئی۔