حکومت کا5 تا 12 دسمبر کورونا وائرس آگاہی مہم کا اعلان

0
334

اسلام آباد (این این آئی)وزیرٍِ اعظم عمران خان کے معاونِ خصوصی برائے صحت ڈاکٹر فیصل سلطان نے کہا کہ 5 سے 12 دسمبر تک کورونا وائرس کی ایس او پیز کی آگاہی کا ہفتہ منایا جائے گا،کورونا وائرس سے متعلق ایس او پیز پر سختی سے عمل کیا جائے، اس بیماری کی کمر توڑنے کے لیے تھوڑی سی کوشش کی ضرورت ہے۔وفاقی وزیر داخلہ اعجاز شاہ کے ہمراہ میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے وزیرِ اعظم عمران خان کے معاونِ خصوصی برائے صحت ڈاکٹر فیصل سلطان نے عوام پر زور دیا کہ کورونا وائرس سے متعلق ایس او پیز پر سختی سے عمل کیا جائے، اس بیماری کی کمر توڑنے کے لیے تھوڑی سی کوشش کی ضرورت ہے۔ڈاکٹر فیصل سلطان نے کہا کہ صوبائی انتظامیہ کورونا وائرس کی ایس او پیز پر سختی سے عمل کرائے۔وزیرِ اعظم عمران خان کے معاونِ خصوصی برائے صحت نے کہا کہ ماسک کا استعمال، 6 فٹ فاصلہ اور ہجوم والی جگہوں سے اجتناب ضروری ہے۔انہوںنے کہاکہ تمام صوبوں اور وفاقی اکائیوں سے ہمارے رابطے ہیں اور ہم چاہیں گے کہ وہ اس ہفتے میں ایس او پیز پر عملدرآمد یقینی بنانے کے لیے اپنی طاقت اور صلاحیتوں کا مظاہرہ کریں۔ڈاکٹر فیصل سلطان نے عوام سے اپیل کی کہ اس بیماری کی کمر توڑنے کے لیے ہمیں اگر تھوڑی سی محنت، قربانی اور احتیاط کر لیں تو جو قیمتی جانیں ہمیں ضائع ہوتی نظر آرہی ہیں ہم انہیں روکنے میں کامیاب ہو جائیں گے۔انہوں نے بتایا کہ کورونا کی دوسری لہر پورے ملک میں اپنا اثر دکھا رہی ہے اور بدقسمتی سے گزشتہ 24گھنٹے میں 75 لوگوں کی کورونا سے موت ہوئی ہے۔انہوںنے کہاکہ اس میں کوئی شک نہیں کہ ہمارے نظام صحت پر شدید دباؤ آ سکتا ہے، کچھ دباؤ آ رہا ہے