ملک کیلئے مرض الامراض بننے والے ٹولے کا علاج عوامی راج ہے، نیئر حسین بخاری

0
375

اسلام آباد (این این آئی)سیکرٹری جنرل پیپلز پارٹی نیئر بخاری نے کہاہے کہ ملک کیلئے مرض الامراض بننے والے ٹولے کا علاج عوامی راج ہے۔اپنے بیان میں انہوںنے کہاکہ عوامی احتجاج اور تحریکیں مقدمات اور گرفتاریوں سے نہیں روکی جاسکتیں۔ انہوںنے کہاکہ پیپلز پارٹی کارکن لاہور پی ڈی ایم جلسہ بے نظیر جلسہ بنائیں گے۔ انہوںنے کہاکہ سیاسی جمہوری قیادت نام نہاد طاقتوروں کا گھمنڈ خاک میں ملا رہی ہے۔انہوںنے کہاکہ بنی گالہ پناہ گاہی اور سرپرستی میں قومی خزانہ غبن کرنے والوں سے حساب کا وقت قریب ہے۔ انہوںنے کہاکہ سمندر پار سے لائے مہمانوں کے ہاتھوں ملکی معیشت تباہی کے دہانے پر ہے،پارلیمنٹ پر حملہ آور ہونے والوں نے پارلیمنٹ کی ساکھ برباد کر دی ہے۔