ممبئی (این این آئی)نئی آنے والی بالی وڈ فلم” جی لے ذرا ”سے پریانکا چوپڑا اورکترینہ کیف کے انکار کے بعد کیارا ایڈوانی اورانوشکا شرما سے بات چیت کی جارہی ہے۔بالی وڈ کی کامیاب ترین اداکاروں کو ایک ساتھ دیکھنے کا خواب ، خواب ہی رہ گیا۔ رواں برس مارچ میں فرحان اختر نے اپنی آنے والی فلم جی لے ذرا کے حوالے سے آگاہ کیا کہ فلم کی لوکیشن کی تلاش کی جارہی ہے۔ جس کی وجہ سے فلمی شائقین یہ امید کر رہے تھے کہ اس فلم کی عکس بندی جلد کر لی جائے گی۔ تاہم ابھی اس فلم کو مشکلات کا سامنا ہے ۔ فلم کی مرکزی کاسٹ میں شامل پریانکا چوپڑا اور کترینہ کیف نے اس فلم میں کام کرنے سے انکار کردیا ہے۔ پریانکا نے اس فلم میں کام نہ کرنے کی وجہ اپنے نئے پراجیکٹ بتائی کیونکہ وہ ہالی وڈ ایکشن تھرلر فلم کی شوٹنگ میں مصروف ہونگی۔ اس اعلان کے بعد کترینہ کیف بھی اس فلم سے باہر نکل گئیں ہیں۔ کترینہ کیف اور پریانکا چوپڑا کے اس فلم سے نکل جانے کے بعد ان کرداروں کے لیے کیارا ایڈوانی اور انوشکا شرما سے رابطہ کیا جا رہا ہے۔ تاہم جی لے ذرا میں عالیہ بھٹ ابھی بھی فلم کی کاسٹ میں شامل ہیں۔ اب عالیہ کے ساتھ کترینہ اور پریانکا کے کردار کونسی اداکارہ ادا کریں گی ۔ اس کے حوالے سے کچھ دن میں معلوم ہوجائے گا۔ جی لے ذرا کی ہدایت فرحان اختر دے رہے ہیں۔
مقبول خبریں
26ویں آئینی ترمیم پاس کرنے کیلئے اربوں روپے بانٹے گئے،اسد قیصر
صوابی(این این آئی)سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہاہے کہ 26ویں آئینی ترمیم پاس کرنے کیلئے اربوں روپے بانٹے گئے۔صوابی میں کارکنوں سے...
بشریٰ بی بی کیخلاف ملتان، لیہ، گوجرانوالہ میں مقدمہ درج
اسلام آباد(این این آئی)بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے خلاف مختلف شہروں میں مقدمے درج کر لیے گئے۔پولیس کے مطابق...
24نومبر کا احتجاج رکوانے کیلئے محسن نقوی کا چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر...
اسلام آباد(این این آئی)اسلام آباد ہائیکورٹ کے حکم کی روشنی میں وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر سے...
ٹرمپ کا 2020 کے انتخابات کی جانچ پڑتال کیلیے تحقیقاتی ٹیموں کو اکٹھا کرنے...
واشنگٹن(این این آئی )امریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ کے مطابق ٹرمپ 2020 کے انتخابات کی جانچ پڑتال کے لیے تحقیقاتی ٹیموں کو اکٹھا کرنے کا...
پاکستان اسٹاک ایکسچینج: کاروباری ہفتے میں بلند ترین سطح 99 ہزار 623 رہی
کراچی (این این آئی)پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے کاروباری ہفتے کے اختتام پر اپ ڈیٹس سامنے آ گئیں۔پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے میں مثبت...