کراچی (این این آئی)پاکستانی ڈراموں میں واپسی کے حوالے سے مہوش حیات کا کہنا ہے کہ وہ اب گرمیوں کے موسم میں ڈراموں کی شوٹنگ نہیں کرسکتی ۔ اداکارہ کا کہنا تھا کہ وہ سال کے اختتام تک کسی ڈرامے میں دکھائی دے سکتی ہیں۔مہوش حیات نے 2016 میں ہمایوں سعید کے ہمراہ دل لگی ڈرامہ کیا۔ جس کے بعد سے ہی ڈرامہ شائقین مہوش حیات کو ڈراموں میں دوبارہ دیکھنے کے خواہش مند ہیں۔نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے مہوش کا کہنا تھا کہ وہ اتنے عرصے سے ٹی وی اسی لیے نہیں کررہی کیونکہ وہ ایک اچھے اسکرپٹ کی تلاش میں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وہ ایک جیسا کردار بار بار ادا کرنا نہیں چاہتی ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ ڈراموں میں اگرآپ کوئی منفی کردار ادا کر لیں تو آپ چھاپ لگ جاتی ہے کہ منفی کردار ہی ادا کیے جائیں۔ مہوش حیات نے کہا کہ وہ اس سال کے آخر میں اپنے مداحوں کو ٹی وی کے حوالے سے خوشخبری دے سکتی ہیں ۔ انہوں نے بتایا کہ وہ ابھی اسکرپٹ پڑھ رہی ہیں ۔ ساتھ ہی مہوش نے بتایا کہ وہ گرمیوں کے موسم میں کسی بھی ڈرامے کی شوٹ نہیں کرسکتی ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ پہلے تو وہ گرمیوں میں بھی شوٹنگ کروا لیتی تھیں مگر اب وہ ہمت نہیں رہی ۔اس حوالے سے تکینکی رائے کا اظہار کرتے ہوئے شہریار منور نے کہا کہ گرمیوں میں ڈراموں کی شوٹنگ بہت زیادہ مشکل
مقبول خبریں
“سانحہ سوات” انجینئر امیر مقام کی رضاکار محمد ہلال سے ملاقات ،خراج تحسین ،پھولوں...
سوات (این این آئی)وفاقی وزیر و پاکستان مسلم لیگ(ن)خیبرپختونخوا کے صدر انجینئر امیر مقام نے حالیہ "سانحہ سوات" کے دوران اپنی بہادری اور انسانی...
5 جولائی پاکستان کی سیاسی تاریخ کا المناک باب ہے،فیصل کریم کنڈی
پشاور (این این آئی)گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے 5 جولائی 1977 کے سیاہ دن کے حوالے سے اپنے بیان میں کہا ہے...
افواج پاکستان کا بھی شہید کرنل شیر خان کو خراج عقیدت
راولپنڈی (این این آئی)مسلح افواج نے کارگل جنگ کے ہیروکیپٹن کرنل شیر خان شہید نشانِ حیدر کو ان کے 26ویں یومِ شہادت پر شاندار...
کرنل شیر خان کی بہادری یاد رکھی جائے گی، وزیراعظم
اسلام آباد (این این آئی)وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ کیپٹن کرنل شیرخان شہید نے وطن سے وفاداری، فرض شناسی اور وطن کے...
صدر مملکت کا کیپٹن کرنل شیر خان شہید (نشانِ حیدر) کو خراج عقیدت
اسلام آباد (این این آئی)صدر مملکت آصف علی زرداری نے کیپٹن کرنل شیر خان شہید (نشانِ حیدر) کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہاہے...