ملتان(این این آئی)وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی حکومت نے 4 سال برباد کردیئے ، عمران نیازی 4 سال ہاتھ پہ ہاتھ دھرے بیٹھے رہے اور چور ڈاکو کے نعرے لگاکر وقت برباد کیا۔ جمعرات کوملتان میں زیر تعمیر نشتر۔II ہسپتال کے معائنے کے دوران گفتگو کرتیہوئے وزیراعظم نے کہا کہ 2018 میں مسلم لیگ (ن) کی حکومت نے اس منصوبے کا باقاعدہ افتتاح کیا تھا اور تمام لوازمات مکمل کئے تھے۔ جھرلو الیکشن کے بعد جوعمران نیازی کو کندھوں پر بیٹھا کر اقتدارمیں لائے تھے انہیں چاہیے تھا کہ عمران نیازی سے یہ ہسپتال بنواتے تاکہ دکھی انسانیت کی خدمت ہو سکتی لیکن پی ٹی آئی حکومت نے 4 سال برباد کردیئے اور زیر تعمیر نشتر۔II ہسپتال صرف 3، 4 ملین روپے مختص کئے جو ایک مذاق تھا۔ اس ہسپتال کو صرف اس لئے نظر انداز کیاگیا کہ کہیں مسلم لیگ (ن) اور نواز شریف کو کریڈٹ نہ مل جائے۔ وزیراعظم نے کہاکہ مجھے بتایا گیا ہے کہ اس ہسپتال کی تعمیر 30 ستمبر تک مکمل ہو جائے گی۔ یہ عوامی خدمت کا منصوبہ ہے۔ وزیراعظم نے نگران وزیراعلیٰ محسن نقوی اور ضلعی انتظامیہ کے افسران کو اس منصوبے کی تکمیل کے لئے دن رات کوششوں پر خراج تحسین پیش کیا۔ انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) کو حمزہ شہباز کی قیادت میں مختصر مدت کیلئے پنجاب میں خدمت کاموقع ملا لیکن جو کچھ ان کے ساتھ ہوا وہ بھی تاریخ کا حصہ ہے۔ ماضی میں ہماری حکومتیں ختم نہ کی جاتیں اور عمران نیازی کو اقتدار میں نہ لایا جاتا تو پاکستان ترقی کی راہ پر گامزن ہو چکا ہوتا۔ وہ 4 سال ہاتھ پہ ہاتھ دھرے رہے اور چور ڈاکو کے نعرے لگاتیرہے۔ وزیراعظم نے کہا کہ انہیں بتایا گیا ہے کہ ہسپتال کے لئے مشینری بھی درآمد کر لی گئی ہے۔ انہوں نے ملتان میں میڈیکل سٹی بنانے کا اعلان کرتیہوئے کہا کہ اس حوالے سے منصوبے کا وہ تفصیلی جائزہ لیں گے۔ انہوں نے اس امید کا اظہارکیاکہ آئندہ الیکشن کے نتیجے میں جو بھی حکومت بنے تمام قوتیں مل کر پاکستان کے لئے اپنی صلاحتیں بروئے کارلائے گی۔ وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب، گورنر پنجاب انجینئر بلیغ الرحمن، نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی بھی اس موقع پر موجود تھے۔ واضح رہے کہ 500 بیڈز پر مشتمل نشتر ـIIہسپتال سے جنوبی پنجاب کے دور دراز علاقوں کے عوام مستفید ہوں گے۔
مقبول خبریں
نئے مالی سال میں بھی محصولات کی وصولی اور دیگر معاشی اہداف کو حاصل...
اسلام آباد (این این آئی)وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے سال25ـ2024میں وفاقی ٹیکس محصولات میں گزشتہ 10 سالوں کی نسبت 42 فیصد اضافہ...
غزہ جنگ کے خاتمے پر بنجمن نیتن یاھو سے سختی سے بات ہوگی،ٹرمپ کا...
واشنگٹن (این این آئی )امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اعلان کیا ہے کہ وہ اگلے ہفتے غزہ میں جنگ بندی کے حصول کی امید...
ٹرمپ کا امریکی نشریاتی ادارے پر مقدمہ کرنے کا عندیہ
واشنگٹن (این این آئی) امریکہ کے ایک بڑے نشریاتی ادارے کو ہوم لینڈ سکیورٹی قوانین اور مفاد کے خلاف ایپ بنا کر صارفین کو...
مہوش حیات نے یو کے میں پابندی سے متعلق خبروں کو جعلی قرار دیدیا
کراچی (این این آئی)اداکارہ و ماڈل مہوش حیات نے یو کے میں پابندی سے متعلق خبروں کو جعلی قرار دیدیا۔سوشل میڈیا پر خبریں سامنے...
جیو فلم دیمک کا عالمی اعزاز، شنگھائی فلم فیسٹیول میں شامل کرلی گئی
بیجنگ (این این آئی)پاکستانی سینما کی مشہور و معروف ہارر فلم دیمککو ایک بڑے اعزاز سے نوازا گیا ہے اور فلم کو شنگھائی تعاون...