ٹھٹھہ صادق آباد(این این آئی) اردو ادب کے عظیم شاعرساغر صدیقی کی49ویں برسی 19جولائی کو منائی جائے گی اس سلسلے میں ادبی حلقوں میںمختلف تقریبات کا اہتمام کیا جائے گا جس میں مقررین ساغرصدیقی کی ادبی خدمات کو خراج عقیدت پیش کریں گے۔ساغر صدیقی1928ء کو بھارت کے شہر انبالہ میں پیدا ہوئے ان کا اصل نام محمد اختر جبکہ ساغر تخلص تھا۔قیام پاکستان کے بعد ساغر صدیقی امرتسر سے لاہور منتقل ہو گئے ساغر صدیقی نے عشق مجازی،عشق حقیقی،جدوجہد،لگن اور آوارگی کو اپنی شاعری کا موضوع بنایا ان کے کلام کا بہت سا حصہ چھپ نہ سکا ہے جبکہ اکثر سرقہ کر لیا گیا تھا انہیں یہ اعزاز بھی حاصل ہے کہ وہ پاکستان کے غیر سرکاری قومی ترانے کے خالق بھی ہیں۔درویش صفت شاعرساغر صدیقی نے اپنی زندگی کا بیشتر حصہ بے سروسامانی کے عالم میں سڑکوں پر گزار دیا۔ساغرصدیقی 19جولائی 1974ء کو اس جہان فانی سے رخصت ہو گئے۔
مقبول خبریں
الیکشن کمیشن کابلدیاتی انتخابات کے التوا ء پر اظہار ناراضگی
لاہور( این این آئی) الیکشن کمیشن نے پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کے التوا ء پر اظہار ناراضگی کرتے ہوئے 29 مئی کو چیف...
وزیراعظم ،فیلڈ مارشل کا پختہ عزم ہے فتنہ ہندوستان کو جڑ سے اکھاڑ پھینکا...
لاہور( این این آئی)وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطا اللہ تارڑ نے کہا ہے کہ پاکستان دنیا کی واحد قوم ہے جس کے بچوں...
ہانیہ عامر پر بھارتی اداکارہ کا نفرت انگیز تبصرہ، شائقین برہم
کراچی /ممبئی (این این آئی)بھارتی اداکارہ سربھی داس نے پاکستانی اداکارہ ہانیہ عامر کے خلاف نفرت انگیز بیان دے کر ایک نیا تنازعہ کھڑا...
خوف اور جنات کی دنیا پر مبنی فلم” دیمک” عید الاضحی پر سنیماوں میں...
اسلام آباد (این این آئی)خوف، وحشت اور جنات کی دنیا پر مبنی جیو فلمز کی نئی پیشکش فلم دیمک عید الاضحی پر پیش کی...
چین سی پیک ٹو شروع کرنے کو تیار ہے، افغانستان کو ساتھ ملاکر دہشتگردی...
اسلام آباد (این این آئی)نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحٰق ڈار نے کہا ہے کہ دورہ چین انتہائی کامیاب رہا، چین نے پاکستان...