لاہور( این این آئی) سابق وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ مہنگائی کا تناسب 30فیصد پر جا پہنچا ہے اور نیپرا نے بجلی 5 روپے فی یونٹ اضافے کی سمری بھیج کر مہنگائی کی ماری عوام کو مزید خوفزدہ کر دیا ہے، 1 ارب ڈالر کی پہلی قسط تو مفتاع اسماعیل بھی لے آیا تھا ،اسحاق ڈار کے پاس کئی پلان تھے لیکن بالآخر انہیں اور وزیراعظم کو آئی ایم ایف کے آگے ایک سال ضائع کرنے اور گھٹنے ٹیکنے کے علاوہ کوئی پلان نہیں ملا ۔ ٹوئٹر پر جاری اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ بیمار معیشت اور بدحال عوام کی حالت قابل رحم ہے ،ڈالر ،بجلی ،گیس ،آٹا مزید مہنگا ہوگا ،پاکستان دیوالیہ سے بچا ہے لیکن دیوالیہ کی تلوار لٹک رہی ہے،4ارب ڈالر ایک ماہ کی پاکستان کی امپورٹ کی ضرورت ہے ،اس وقت گروتھ صفر ہے ،ایکسپورٹ بڑھ نہیں رہی ترسیلات آ نہیں رہی ،ادائیگیاں پاکستان کے زرمبادلہ کے ذخائر سے 6 گنا زیادہ ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ جس کو دبئی کی اہم سیاسی میٹنگ میں شامل نہیں کیا گیا وہ مولانا فضل الرحمان بھی صدر کے امیداوار ہیں اور نگران حکومت میں زیادہ حصہ مانگ رہے ہیں ۔بلاول نے امریکہ میں لمبی تان لی ہے ،زرداری کی خاموشی معنی خیز ہے ،نواز شریف عبادت میں مصروف ہیں اور غریب جائے بھاڑ میں ،انہیں اقتدار کی بندر بانٹ سے فرصت نہیں ،عوام کو قومی معاملات میں شریک نہیں کیا جائے گاتو سیاسی معاشی اور اقتصادی بحران بڑھتا چلا جائے گا۔ انہوںنے کہ اکہ نگران حکومت کے آنے پر اندازہ ہو جائے گا کہ الیکشن کب ہونے ہیں اور کس معیار کے ہونے ہیں ،اگر پی ڈی ایم نے نگران حکومت کے عہدوں کی بندر بانٹ میں چالاکی دکھائی تو الیکشن وقت سے پہلے ہی متنازعہ ہو جائیں گے۔ عوام اب بے شعور نہیں باشعور ہو چکی ہے اور سب کچھ سمجھتی ہے ،اگر نگران حکومت نے اپنوں میں بانٹا اور غریب کو ڈانٹا تو مسائل مزید سنگین اور گھمبیر ہو جائیں گے۔
مقبول خبریں
چیمپئینز ٹرافی’ ہائبرڈ پر مان جاؤ! بھارت کی پھر پاکستان کو مالی فوائد کی...
نئی دہلی (این این آئی)چیمپئینز ٹرافی کی میزبانی کے معاملے پر بھارت ایک مرتبہ پھر پاکستان کو پیسوں کو رعب دکھانے لگا۔میڈیا رپورٹس کے...
کرم’ مسافرگاڑیوں پر حملے کا ایک اور زخمی دم توڑگیا، جاں بحق افراد کی...
کرم (این این آئی)ضلع کرم میں مسافرگاڑیوں پر حملے کا ایک اور زخمی دم توڑگیا۔کرم میں پیش آنے والے سانحہ میں جاں بحق...
اسلام آباد آنیوالے تمام راستے آج بھی بند، جڑواں شہروں میں انٹرنیٹ معطل
اسلام آباد(این این آئی)پی ٹی آئی کے احتجاج کے سبب اسلام آباد کی چائنہ چوک اور ڈی چوک پر پولیس کی نفری تعینات...
بانی پی ٹی آئی کا حکومتی تجاویز میں سے ایک پر اتفاق، ویڈیو میسج...
ٍراولپنڈی (این این آئی)بانی پی ٹی آئی نے حکومتی تجاویز میں سے ایک پر اتفاق کرلیا، حکومت سے بات چیت جاری رکھنے پر بھی...
حکومت کا مذاکرات کا صرف ایک مقصد ہے کہ کوئی اور لاش نہ گرے’...
اسلام آباد(این این آئی)مسلم لیگ ن کے سینیٹر طلال چوہدری کا کہنا ہے کہ حکومت کا مذاکرات کا صرف ایک مقصد ہے کہ کوئی...