اسلام آباد (این این آئی)وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کہاہے کہ پاکستان جمہوریت کی ساتویں سالگرہ اور قومی اتحاد کے دن کی یاد میں ترکیہ کے برادر عوام اور حکومت کیساتھ ہے۔ہفتہ کوترکیہ میں جمہوریت کی ساتویں سالگرہ اور قومی اتحاد کے دن کے موقع پروزیراعظم نے اپنے ایک ٹوئٹ میں کہا کہ آج کے دن بہادر ترک عوام کی عظیم قربانیوں کو یاد کرتے ہوئے ہم ان شہدا کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں جنہوں نے جمہوریت اور بنیادی حقوق سے محروم کرنے کی گھنائونی کوشش کا بہادری سے مقابلہ کیا۔ وزیراعظم نے کہاکہ 2016کا یہ تاریخی عہد ساز دن میرے بھائی رجب طیب ایردوا ن کی فعال ومتحرک قیادت پر غیرمتزلزل یقین اور گہرے اعتماد کی بھی عکاسی کررہاہے ۔وزیراعظم نے کہاکہ اس دن کا اہم نکتہ یہ ہے کہ اقوام اتحاد، بھائی چارے اور گہرے رشتوں کی طاقت سے کسی بھی چیلنج پر قابو پا سکتی ہیں۔
مقبول خبریں
یوٹیوب کی نئی پالیسی، پاکستانی یوٹیوبرز کیلئے خطرے کی گھنٹی بج گئی
نیویارک (این این آئی)یوٹیوب کی نئی مونیٹائزیشن پالیسی کے تحت غیر مستند اور اے آئی سے بنے مواد پر مونیٹائزیشن خطرے میں پڑگئی۔یوٹیوب نے...
وزیراعظم شہباز شریف سے مولانا اسعد محمود کی ملاقات، ملک میں حالیہ معاشی استحکام...
اسلام آباد (این این آئی)وزیراعظم محمد شہباز شریف سے سابق وفاقی وزیر اور جمیعت علماء اسلام (ف)کے سینئر رہنما مولانا اسعد محمود نے...
وفاقی وزیرِ خزانہ کی پاکستان بزنس کونسل کے وفد کی ملاقات میں پالیسی سازی...
اسلام آباد (این این آئی)وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب سے پاکستان بزنس کونسل کے وفدنے سی ای او احسن ملک اور نامزد سی...
وفاقی وزیر تجارت جام کمال خان 9 تا 12 جولائی 2025 کے سرکاری دورے...
اسلام آباد (ین این آئی)وفاقی وزیر تجارت جام کمال خان 9 تا 12 جولائی 2025 کے سرکاری دورے پر ویتنام پہنچ گئے،
یہ 15...
ہسپتالوں کے فضلے کی محفوظ تلفی عوام کو بیماریوں سے بچانے کے لیے ایک...
اسلام آباد(این این آئی) وفاقی وزیر صحت سید مصطفی کمال نے کہا ہے کہ ہسپتالوں کے فضلے کی محفوظ تلفی عوام کو بیماریوں سے...