اسلام آباد (این این آئی)وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے کہاہے کہ پی ڈی ایم کے جلسوں سے ترقی نہیں ہوگی ، ترقی کرنا ہے تو انحصار ٹیکنالوجی سائنس اور عقل پر ہونا چاہیے ،عدالتوں اور جیلوں کیلئے نیا سسٹم تیار کرنے جارہے ہیں جہاں روزانہ ججوں اور قیدیوں کو سفر کی مشکل سے نکالا جائے،ڈاکٹر ڈرائیور ٹیچرز اور مکینکس کی نوکریاں جلد ختم ہوجائیں گی ان کی جگہ جلد ٹیکنالوجی لے لے گی،اگلے 15 سے 20 سالوں میں گاڑیاں الیکٹرک پر شفٹ ہوجائیں گی ۔ جمعرات کو وفاقی وزیر نے چائنیز موبائل کمپنی کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہماری خواہش ہے ہواوے چائنہ کے بعد پاکستان میں اپنا مرکز قائم کرے ۔ انہوںنے کہاکہ سائنس کی کوئی حد نہیں ہے جبکہ ٹیکنالوجی سائنس کو ہمارے سامنے لے کر آتی ہے۔ انہوںنے کہاکہ پاکستان پی ڈی ایم کے جلسوں سے ترقی نہیں کرے گا،اگر ہم نے ترقی کرنی ہے تو ہمارا انحصار ٹیکنالوجی سائنس اور عقل پر ہونا چائیے۔ انہوںنے کہاکہ مجھے خوشی ہے کہ میری وزارت پہلی وزارت ہوگی جسے ہواوے کی نئی پروڈکٹ آئیڈیا ہب ملے گی
مقبول خبریں
نیوزی لینڈ کیخلاف پہلے ون ڈے میچ میں قومی ٹیم کے تین کھلاڑیوں کا...
نیپیئر(این این آئی) نیوزی لینڈ کے خلاف پہلے ون ڈے میچ میں قومی ٹیم کے تین کھلاڑیوں نے ڈیبیو کیا ۔عاکف جاوید ، عثمان...
پہلے ون ڈے میچ میں نیوزی لینڈ نے پاکستان کو 73 رنز سے شکست...
پہلے ون ڈے میچ میں نیوزی لینڈ نے پاکستان کو 73 رنز سے شکست دے دی نیپیئر (این این آئی)پہلے ون ڈے میچ میں...
سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے سوڈانی کونسل کے چیئرمین کی ملاقات
مکہ مکرمہ(این این آئی )سعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان بن عبدالعزیز آل سعود نے مکہ مکرمہ کے قصر الصفا میں...
علی امین نے آبادی کیلئے این ایف سی ایوارڈ میں حصہ نہ ملنے پر...
پشاور(این این آئی) وزیراعلی خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے آبادی کیلئے ملنے والا این ایف سی ایوارڈ میں حصہ نہ ملنے پر صدر پاکستان...
لگتا ہے علی امین گنڈاپور کے گرد گھیرا تنگ کیا جارہا ہے، شیر افضل...
اسلام آباد (این این آئی)پاکستان تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی شیر افضل مروت نے کہا ہے کہ لگتا ہے علی امین گنڈاپور...