وفاقی وزیر صحت عبدالقادر پٹیل نے پمز اسلام آباد میں نیشنل کینسر ہسپتال کا سنگ بنیاد رکھا

0
104

اسلام آباد (این این آئی)وفاقی وزیر برائے قومی صحت عبدالقادر پٹیل نے پاکستان انسٹیٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز(پمز) اسلام آباد میں نیشنل کینسر ہسپتال کا سنگ بنیاد رکھ دیا۔نیشنل کینسر ہسپتال میں اسلام آباد، راولپنڈی کے ساتھ ساتھ گردونواح کے علاقوں بشمول گلگت بلتستان کشمیر، خیبر پختونخوا اور ضم شدہ اضلاع کے لوگ بھی اس موذی مرض کے بین الاقوامی معیار کے علاج سے مستفید ہو سکیں گے۔منصوبہ آئندہ 2 سالوں میں مکمل ہو گا۔ ہستپال میں او پی ڈی، ایمرجنسی،ریڈیالوجی میڈیکل ،آئی سی یو اور بلڈبینک سمیت دیگر سہولیات میسرآئیں گی۔