بجلی صارفین کیلئے پیک آوربڑھا دیے گئے، حماد اظہر

0
91

اسلام آباد (این این آئی)تحریک انصاف کے رہنما حماد اظہر نے کہا ہے کہ بجلی کے صارفین کے لیے”پیک آور” دو گھنٹے بڑھا دئیے گئے ہیں۔ حماد اظہر نے اپنے بیان میں کہا کہ اب ”پیک آورز” شام 6 بجے سے رات 10 بجے تک نہیں بلکہ شام 5 بجے سے رات 11 بجے تک ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ تھری فیز میٹر والوں کو ”پیک آورز” میں ایک یونٹ بجلی کی قیمت 50 روپے ادا کرنا ہوگی۔