لاہور (این این آئی) اداکار فیروز خان نے بچوں سے دوری کا ذمہ دار خود کو ٹھہرا دیا۔تفصیلات کے مطابق پاکستان شوبز انڈسٹری کی جانی مانی شخصیت فیروز خان نے بچوں سے ملاقات کے ویڈیو جاری کر دی۔فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹا گرام کا رْخ کرتے ہوئے اداکار نے ایک ویڈیو کلپ شیئر کیا جس میں انہیں اپنے دونوں بچوں کے ساتھ قیمتی لمحات گزارتے دیکھا جاسکتا ہے۔ویڈیو میں فیروز خان اپنی بیٹی فاطمہ کو گود میں لیے ایک کرسی پر بیٹھے ہیں جب کہ بیٹا سلطان ساتھ ہی کھڑا کیمرے کے سامنے مسکرا رہا ہے۔فیروز خان نے ویڈیو کے کیپشن میں لکھا کہ اس ساری افراتفری اور مسائل نے ہمیں اس پنجرے میں لا کر رکھ دیا ہے جہاں اب ہم ملاقات کے بہانے چھوٹی چھوٹی پارٹی کرتے ہیں۔اداکار نے ان سب معاملے میں خود کو قصوروار ٹہراتے ہوئے لکھا کہ ”میں قصوروار ہوں”، مداح اس ویڈیو کے بعد فیروز خان کو دعائیں دے رہے ہیں، ایک صارف نے تبصرہ کرتے ہوئے لکھا کہ ‘اللہ آپکو مزید ہمت دے’۔واضح رہے کہ فیروز خان اپنی سابقہ اہلیہ علیزے سلطان سے علیحدگی کے بعد اکثر موضوع بحث رہتے ہیں جبکہ اداکار علیحدگی کے بعد جب بھی اپنے بچوں سے ملاقات کرتے ہیں وہ ان کے ساتھ تصاویرضرور شیئر کرتے ہیں۔
مقبول خبریں
“سانحہ سوات” انجینئر امیر مقام کی رضاکار محمد ہلال سے ملاقات ،خراج تحسین ،پھولوں...
سوات (این این آئی)وفاقی وزیر و پاکستان مسلم لیگ(ن)خیبرپختونخوا کے صدر انجینئر امیر مقام نے حالیہ "سانحہ سوات" کے دوران اپنی بہادری اور انسانی...
5 جولائی پاکستان کی سیاسی تاریخ کا المناک باب ہے،فیصل کریم کنڈی
پشاور (این این آئی)گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے 5 جولائی 1977 کے سیاہ دن کے حوالے سے اپنے بیان میں کہا ہے...
افواج پاکستان کا بھی شہید کرنل شیر خان کو خراج عقیدت
راولپنڈی (این این آئی)مسلح افواج نے کارگل جنگ کے ہیروکیپٹن کرنل شیر خان شہید نشانِ حیدر کو ان کے 26ویں یومِ شہادت پر شاندار...
کرنل شیر خان کی بہادری یاد رکھی جائے گی، وزیراعظم
اسلام آباد (این این آئی)وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ کیپٹن کرنل شیرخان شہید نے وطن سے وفاداری، فرض شناسی اور وطن کے...
صدر مملکت کا کیپٹن کرنل شیر خان شہید (نشانِ حیدر) کو خراج عقیدت
اسلام آباد (این این آئی)صدر مملکت آصف علی زرداری نے کیپٹن کرنل شیر خان شہید (نشانِ حیدر) کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہاہے...