غلاف کعبہ کو ٹرکوں پرشاہ عبدالعزیز کمپلیکس سے مسجد حرام تک لے جانے کی تیاری

0
111

مکہ مکرمہ (این این آئی)صدارت عامہ برائے امور حرمین شریفین کی نمائندہ جنرل ڈیپارٹمنٹ آف موومنٹ اینڈ لاجسٹک سروسز ایجنسی نے خانہ کعبہ کے غلاف کو تبدیل کرنے اور شاہ عبدالعزیز کمپلیکس سے غلاف کو مسجد حرام تک ٹرکوں کے ذریعے منتقل کرنے کی تیاری مکمل کرلی ہے۔غیرملکی خبررساں ادرے کے مطابق غلاف کعبہ کی نقل و حمل کے لیے ٹرکوں کا انتظام کیا گیا ہے جن پر غلاف کو حفاظتی اقدامات کیساتھ لادا جائیگا۔ غلاف کے مختلف حصوں کو ٹرکوں پر لادا جائے گا جس کے بعد انہیں مسجد حرام میں لے جایا جائے گا۔نقل و حمل کے بیڑے کو جراثیم سے پاک کیا گیا ہے اور مرکزی گاڑی کے ساتھ ایک اضافی گاڑی بھی رکھی گئی ہے۔ ایک موبائل ورکشاپ بھی اس عمل کا حصہ ہے جسے تکنیکی عملے کی مدد حاصل ہے۔ کنگ عبدالعزیز کمپلیکس کے ہیڈ کوارٹر سے سازوں اور درزیوں کے لیے دو بسیں تیار کی گئی ہیں۔