روس کا اناج کے معاہدے سے دستبرداری کا فیصلہ غیر معقول ہے،امریکی وزیرخارجہ

0
183

واشنگٹن(این این آئی )امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلینکن نے کہا ہے کہ روس کا بحیرہ اسود کے ذریعے اناج برآمد کرنے کے معاہدے میں علاحدگی کا فیصلہ غیر معقول ہے۔ انہوں نے ماسکو سے جلد از جلد معاہدے کی بحالی پر زور دیا۔میڈیارپورٹس کے مطابق انہوں نے صحافیوں کو بتایا کہ واشنگٹن ایک حملے کے بعد کی صورت حال پر عمل کر رہا ہے جس نے کریمیا کو جنوبی روس سے ملانے والے ایک زمینی پل کو تباہ کر دیا تھا۔ انہوں نے مزید کہا کہ یوکرین ہی فیصلہ کرتا ہے کہ اپنی جنگ کیسے آگے بڑھانی ہے۔ادھر امریکی قومی سلامتی کونسل کے ترجمان جان کربی نے کہا کہ روس کی جانب سے یوکرین کی بندرگاہوں کی مثر ناکہ بندی کو دوبارہ شروع کرنے اور ان اناج کو منڈیوں تک پہنچنے سے روکنے کے فیصلے سے پوری دنیا کے لوگوں کو نقصان پہنچے گا۔ اس اقدام کے نتائج کی مکمل ذمہ داری روس پر عائد ہوگی۔انہوں نے مزید کہا کہ ہم پہلے ہی عالمی سطح پر گندم، مکئی اور سویا بین کی قیمتوں میں اضافہ صرف اور صرف روس کی پابندیوں کی وجہ سے دیکھ رہے ہیں۔ ہم روسی حکومت سے فوری طور پر اپنے فیصلے کو واپس لینے کی اپیل کرتے ہیں۔امریکا نے کہا کہ وہ یوکرین سے اناج کی منتقلی کو یقینی بنانے کے لیے دوسرے ممالک کے ساتھ مل کر کام جاری رکھے گاجب کہ روس کی جانب سے اقوام متحدہ کی ثالثی میں طے پانے والے معاہدے سے دستبرداری کے بعد یوکرین کو بحیرہ اسود کے پار اناج برآمد کرنے کی اجازت دی جائے گی۔