لاہور( این این آئی )سابق وزیر اعظم و مسلم لیگ(ن) کے مرکزی رہنما شاہد خان عباسی نے کہا ہے کہ حکومت کا خوف اور بوکھلاہٹ بتا رہی ہے کہ پی ڈی ایم کی تحریک کامیابی سے ہمکنار ہے ، اسلام آباد کی طرف لانگ مارچ اور استعفوں کا آپشن موجود ہے ، 8دسمبر کو پی ڈی ایم کے سربراہی اجلاس میں آئندہ کی حکمت عملی مرتب کی جائے گی ۔ ماڈل ٹائون میں میڈیا سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے شاہد خاقان عباسی نے کہاکہ شہباز شریف نے ایک سال میں جتنے ترقیاتی کام کئے موجودہ حکومت کو 10سے 12سال بھی دئیے جائیں تو نہیں کرسکے گی ۔انہوں نے کہا کہ حکومت خوفزد ہے اور جب حکومت ڈر جائے تو یہ کسی بھی تحریک کی کامیابی ہوتی ہے ۔حکومت کی بوکھلاہٹ بتا رہی ہے کہ 13دسمبر کو لاہور کا جلسہ کامیاب ہوگا ،کارکنان کی گرفتاریاں 13 دسمبر کے جلسہ کی کامیابی کا اعلان ہے ۔انہوںنے کہا کہ پی ڈی ایم کا سربراہی8 دسمبر کو طلب کیا گیا ہے جس میں اہم فیصلے ہوں گے ، اسلام آباد کی طرف لانگ مارچ اور استعفوں کا آپشن کھلا ہے ۔
مقبول خبریں
نیوزی لینڈ کیخلاف پہلے ون ڈے میچ میں قومی ٹیم کے تین کھلاڑیوں کا...
نیپیئر(این این آئی) نیوزی لینڈ کے خلاف پہلے ون ڈے میچ میں قومی ٹیم کے تین کھلاڑیوں نے ڈیبیو کیا ۔عاکف جاوید ، عثمان...
پہلے ون ڈے میچ میں نیوزی لینڈ نے پاکستان کو 73 رنز سے شکست...
پہلے ون ڈے میچ میں نیوزی لینڈ نے پاکستان کو 73 رنز سے شکست دے دی نیپیئر (این این آئی)پہلے ون ڈے میچ میں...
سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے سوڈانی کونسل کے چیئرمین کی ملاقات
مکہ مکرمہ(این این آئی )سعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان بن عبدالعزیز آل سعود نے مکہ مکرمہ کے قصر الصفا میں...
علی امین نے آبادی کیلئے این ایف سی ایوارڈ میں حصہ نہ ملنے پر...
پشاور(این این آئی) وزیراعلی خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے آبادی کیلئے ملنے والا این ایف سی ایوارڈ میں حصہ نہ ملنے پر صدر پاکستان...
لگتا ہے علی امین گنڈاپور کے گرد گھیرا تنگ کیا جارہا ہے، شیر افضل...
اسلام آباد (این این آئی)پاکستان تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی شیر افضل مروت نے کہا ہے کہ لگتا ہے علی امین گنڈاپور...