ریاض(این این آئی)سعودی عرب میں نئے ہجری سال کے آغاز کے ساتھ ہی سال 1445 ہجری کے عمرہ سیزن کا آغاز بھی ہوگیا۔ اس حوالے سے بیرون ملک سے آنے والے معتمرین کا استقبال کیا گیا۔ 1444 ہجری کے آخر ماہ ذو الحج میں حج آپریشن زور و شور سے جاری رہا۔میڈیارپورٹس کے مطابق سعودی وزارت حج و عمرہ نے بیرون ملکوں سے آنے والے ضیوف الرحمن کو بہترین خدمات فراہم کرنے کے نظام کو فعال کرنے پر زور دیا تاکہ معتمرین کو آسان طریقے سے اور سہولت کے ساتھ عمرہ ادا کرنے کے قابل بنایا جا سکے۔سعودی وزارت حج و عمرہ نے بتابا کہ مملکت کے باہر سے آنے والے افراد عمرہ کر سکتے ہیں اور مسجد نبوی ۖ کا دورہ بھی کر سکتے ہیں۔ سعودی عرب کے باہر سے لوگ نسک پلیٹ فارم کے ذریعہ سے الیکٹرانک ویزا جاری کرنے کی درخواست بھی دے سکتے ہیں۔ نسک ایپ دنیا کے مختلف حصوں سے مکہ مکرمہ آنے والے مسلمانوں کے طریقہ کار کو آسان بناتی ہے۔ المکہ المکرمہ اور المدینہ المنور، یں رہائش اور نقل و حمل کی خدمات کے حصول میں بھی نسک ایپ سے مدد ملتی ہے۔
مقبول خبریں
سردار ایاز صادق کا حوالدار لالک جان شہید (نشانِ حیدر) کی برسی...
اسلام آباد (این این آئی)سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے حوالدار لالک جان شہید (نشانِ حیدر) کو شاندرا الفاظ میں خراجِ عقیدت پیش...
لالک جان شہید کی قربانی آئندہ نسلوں کے لئے جرات و عزم کی روشن...
اسلام آباد (این این آئی)صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے حوالدار لالک جان شہید (نشانِ حیدر) کو شاندار الفاظ میں خراجِ عقیدت پیش کرتے...
پاکستانی قوم اپنے شہدا کی قربانیوں کو کبھی فراموش نہیں کر سکتی، وزیرِ اعظم
اسلام آباد (این این آئی)وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف نے حوالدار لالک جان شہید نشان حیدر کے یوم شہادت پر انہیں خراج عقیدت...
اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم و حکومتی اقدامات سے عاشورہ محرم الحرام پر...
اسلام آبا د(این این آئی)وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ اللہ تعالٰی کے فضل و کرم اور حکومتی اقدامات سے عاشورہ...
ایران سے تارکینِ وطن کی ڈیڈلائن سے پہلے واپسی، افغان سرحد پرایمرجنسی نافذ
نیویارک(این این آئی)اقوامِ متحدہ نے کہاہے کہ اتوار کو واپسی کی آخری تاریخ سے چند دنوں پہلے ایران سے دسیوں ہزار افغان سرحد پر...