ابوظہبی(این این آئی)متحدہ عرب امارات اور ترکیہ کے درمیان دوطرفہ تعلقات کو مزید مستحکم کرنے کے لیے مجموعی طور پر 50.7 ارب ڈالر مالیت کے متعدد تزویراتی معاہدے اور مفاہمت کی یادداشتیں طے پائی ہیں۔میڈیارپورٹس کے مطابق ان معاہدوں اور مفاہمت کی یادداشتوں پر متحدہ عرب امارات کے صدرشیخ محمد بن زاید آل نہیان اور ترک صدر رجب طیب ایردوآن کی موجودگی میں دست خط کیے گئے ۔یواے ای کی توازن کونسل اور ترک ڈیفنس انڈسٹریز ایجنسی کے درمیان دفاعی صنعت کے شعبے میں تزویراتی تعاون سے متعلق مفاہمت کی یادداشت پر دست خط کیے گئے ہیں۔یواے ای کی خلائی ایجنسی ترکیہ کی وزارت برائے سائنس، صنعت، ٹیکنالوجی اور ترک خلائی ایجنسی کے درمیان تجارتی مقاصد کے لیے مشترکہ لانچ وہیکل کی صلاحیتوں کی ترقی سے متعلق مفاہمت کی یادداشت پر بھی دست خط کیے گئے ہیں۔برآمدات اور دوطرفہ تجارت کو فروغ دینے کے لیے اے ڈی کیو اور ترک ایگزم بینک کے درمیان ایکسپورٹ کریڈٹ فنانسنگ کے شعبے میں ایک سمجھوتا طے پایا ہے۔ابوظبی ڈویلپمنٹ ہولڈنگ کمپنی (اے ڈی کیو) اور ترکیہ کی وزارت خزانہ کے درمیان زلزلے سے متاثرہ ترکیہ کے علاقوں کی تعمیرِنو کے مقاصد کے لیے صکوک میں سرمایہ کاری کا معاہدہ طے پایا ہے۔ترکیہ متحدہ عرب امارات کے سب سے بڑے تجارتی شراکت داروں میں سے ایک ہے، 2013 سے 2022 تک دونوں ممالک کے درمیان غیر تیل انٹرا ٹریڈ کی مالیت 103 ارب ڈالر سے زیادہ ہے، جو 56 ارب ڈالر کی درآمدات، قریبا 35 ارب ڈالر کی برآمدات اور 12 ارب ڈالر سے زیادہ کی دوبارہ برآمدات میں تقسیم ہے۔اس سال کے اوائل میں دونوں ممالک کی حکومتوں نے ایک جامع اقتصادی شراکت داری معاہدے (سی ای پی اے) پر دست خط کیے تھے، جس کا مقصد اگلے پانچ سال میں دونوں ممالک کے درمیان تجارت کو 40 ارب ڈالر تک بڑھانا ہے۔
مقبول خبریں
اپوزیشن کے احتجاج سے معیشت کو نقصان پہنچ رہا ہے: لیاقت بلوچ
لاہور(این این آئی)جماعتِ اسلامی پاکستان کے نائب امیر لیاقت بلوچ کا کہنا ہے کہ اپوزیشن کے احتجاج سے معیشت کو نقصان پہنچ رہا ہے۔ایک...
ملک میں 24 گھنٹوں کے دوران پولیو کے مزید 4 نئے کیسز رپورٹ
اسلام آباد(این این آئی)گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر سے پولیو کے 4 کیسز رپورٹ ہوگئے۔ذرائع کے مطابق سامنے آنے والے4 نئے...
یہ سیاسی احتجاج ہے یا ملک کیخلاف سازش؟اسحاق ڈار
اسلام آباد(این این آئی) نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے کہا ہیکہ تحریک انصاف بار بار کیوں ایسے وقت پر احتجاج کی کال دیتی...
پی ٹی آئی احتجاج: آئی ٹی کمپنیوں کے انٹرنیٹ پر کوئی بندش نہیں آئی،...
اسلام آباد(این این آئی)وزیراعظم شہباز شریف کے کوآرڈینیٹر رانا احسان افضل کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی احتجاج کے دوران آئی ٹی کمپنیوں...
خواتین میری ریڈ لائن ہیں، تشدد یا ظلم قطعاً برداشت نہیں: مریم نواز
لاہور(این این آئی)وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے خواتین کے خلاف تشدد کے خاتمے کے عالمی دن کے موقع پر اپنا خصوصی پیغام جاری...