یونان ، آتش زدگی کے بعد ملکی تاریخ کی سب سے بڑی نقل مکانی

0
175

ایتھنز (این این آئی )یونان کے ایک جزیرے میں لگنے والی آگ کے نتیجے میں بڑے پیمانے پر مقامی آبادی کا انخلا جاری ہے، اب تک تیس ہزار افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا گیا ، یونان کی تاریخ میں ایک ہی وقت میں آبادی کی نقل مکانی کا پہلا واقعہ ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق 30,000 افراد کو یونانی جزیرے روڈس میں بھڑکتی آگ سے محفوظ مقامات پر منتقل کیا گیا، جن میں 2,000 کو کشتیوں کے ذریعے محفوظ مقامات پرلے جایا گیا۔جنوبی ایجیئن کے علاقے کے گورنر جارج ہڈزیمارکوس نے بتایا کہ آپریشن، جو ابھی جاری ہے۔ آگ لگنے کی وجہ سے کئی سڑکیں بند ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ انخلا کا مقصد جانوں کی حفاظت کرنا ہے۔سیاحوں اور کچھ رہائشیوں کو جزیرے پر ہوٹلوں کے جموں، اسکولوں اور کانفرنس سینٹرز میں بھی لے جایا گیا جہاں وہ رات گزاریں گے جبکہ فائر فائٹرز آگ پر قابو پالیں گے۔