یوکرین کو چند ماہ کے اندر ایف سولہ مل جائیں گے، امریکہ کا اعلان

0
168

واشنگٹن(این این آئی)امریکی محکمہ خارجہ نے اعلان کیا ہے کہ یوکرین کو F-16 لڑاکا طیارے جلد ملیں گے۔ یوکرین کو ان کی ترسیل میں کئی ماہ لگیں گے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق امریکی محکمہ خارجہ نے ایک بیان میں کہاکہ اگر F-16 کے بارے میں فیصلہ کل کر دیا جاتا ہے تو اس پر عمل درآمد شروع ہونے میں کئی مہینے لگ جائیں گے۔بیان کے مطابق ہم تربیت، دیکھ بھال اور انہیں مشترکہ ہتھیاروں کی کارروائیوں میں استعمال کرنے کے مواقع کی دستیابی کے بارے میں بات کر رہے ہیں، ان سب میں وقت لگتا ہے۔