واشنگٹن(این این آئی)امریکی وزیر خارجہ بلینکن نے کہا ہے کہ یوکرین نے روس کے زیر قبضہ اپنے 50 فیصد علاقے واپس حاصل کرلیے ہیں۔ اس کا جوابی حملہ جاری ہے اور یہ کئی ماہ تک جاری رہے گا۔ انہوں نے یہ بات امریکی ٹی وی سے گفتگو میں کی۔ بلینکن نے مزید کہا کہ ان کا خیال ہے کہ جوابی حملے کا منظر کیف کو فراہم کیے جانے والے آلات اور گزشتہ مہینوں میں تربیت یافتہ یوکرینی افواج کی تعیناتی سے بدل جائے گا۔ امریکی وزیر خارجہ نے کہا کہ امریکہ نے شروع سے کہا ہے کہ یہ مشکل مرحلہ ہو گا۔بلینکن کے مطابق بہت سے لوگوں نے کہا کہ روسیوں نے دفاع کی سنجیدہ اور مضبوط خطوط تیار کی ہیں لیکن اب یوکرینی ان کو توڑ رہے ہیں۔خیال رہے روس کے صدر پوتین نے جمعہ کو کہا تھا کہ یوکرین کی جانب سے ملک کے جنوب اور مشرق میں روسی افواج کو پسپا کرنے کے لیے شروع کیے گئے جوابی حملے کا مغربی مالی اور فوجی مدد کے باوجود کوئی نتیجہ حاصل نہیں ہوا۔
مقبول خبریں
گوادر بندرگاہ جلد از جلد فعال کرنے کیلئے جامع منصوبہ تیار کرنے کا فیصلہ
اسلام آباد(این این آئی) وفاقی حکومت نے گوادر بندرگاہ کو جلد از جلد فعال کرنے کیلئے جامع منصوبہ تیار کرنے کا فیصلہ کیاہے۔وزارت خارجہ...
بلوچستان میں دہشت گردی آپریشن سندور کا تسلسل ہے‘ طلال چودھری
اسلام آباد(این این آئی) وزیر مملکت داخلہ طلال چودھری نے کہا ہے کہ بلوچستان میں دہشت گردی آپریشن سندور کا تسلسل ہے۔وزیر مملکت...
ایف آئی اے کا منی لانڈرنگ کی تحقیقات کے حوالے سے اہم اقدام
اسلام آباد(این این آئی)وفاقی تحقیقاتی ادارہ (ایف آئی اے)کے ڈائریکٹر جنرل رفعت مختار نے منی لانڈرنگ کی تحقیقات کے حوالے سے تاریخی اقدام کرتے...
ڈی جی آئی ایس پی آر کا مظفرآباد کا دورہ، کشمیری عوام کا پاک...
مظفرآباد(این این آئی)ڈائریکٹر جنرل انٹرسروسز پبلک ریلیشنز (آئی ایس پی آر) لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے آزاد کشمیر کے دارالحکومت مظفرآباد کا اہم...
وزیر داخلہ کا دورہ بحرین،انسداد دہشتگردی و انسانی اسمگلنگ پر مشترکہ لائحہ عمل پر...
منامہ (این این آئی)وفاقی وزیر داخلہ کے دورہ بحرین کے دوران دونوں ملکوں میں انسداد دہشت گردی و انسانی اسمگلنگ پر مشترکہ لائحہ عمل...