خرطوم(این ین آئی)سوڈانی فوج نے اعلان کیا ہے کہ پورٹ سوڈان ایئرپورٹ پر شہری ٹرانسپورٹ طیارے کے حادثے میں 4 فوجیوں سمیت 9 افراد ہلاک ہو گئے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق فوج نے ایک بیان میں کہا کہ طیارہ ٹیک آف کے دوران تکنیکی خرابی کی وجہ سے گر کر تباہ ہوا۔ ایک بچہ اس حادثے میں بچ محفوظ رہا۔قابل ذکر ہے کہ مشرقی سوڈان کا پورٹ سوڈان ایئرپورٹ فوج اور ریپڈ سپورٹ فورسز کے درمیان 15 اپریل سے جاری جنگ سے متاثر نہیں ہوا ہے۔ زخمیوں کو علاج کے لیے پورٹ سوڈان کے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔اینٹونوف سویلین ٹرانسپورٹ طیارے میں عام شہری اور فوجی اہلکاروں سمیت تقریبا 20 افراد سوار تھے۔سوڈانی فوج کے ترجمان نے عندیہ دیا کہ شمالی ام درمان اور بحری میں کامیاب خصوصی آپریشن کیے گئے۔بحری میں ریپڈ سپورٹ فورسز کی 4 کاروں کو تباہ کردیا گیا۔فوج نے رھید النوبہ کے مقام پر سریع الحرکت فورسز پر 13 شہریوں کو موت کے گھاٹ اتارنے کا الزام عاید کیا گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ ریپڈ سپورٹ فورسز نے المعمورہ اور آرکوپیٹ کے علاقوں پر 11 میزائلوں سے بمباری کی۔فوج اور ریپڈ سپورٹ فورسز کے درمیان اپریل کے وسط میں شروع ہونے والی لڑائیاں دارالحکومت خرطوم اور اس کے نواحی علاقوں اور مغربی دارفر کے علاقے میں زیادہ شدت سے جاری ہیں۔
مقبول خبریں
آئی اے ای اے کی رپورٹ ہماری ایٹمی سہولیات پر حملے کا بہانہ تھی،...
تہران (این این آئی )ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے اس بات پر زور دیا ہے کہ بین الاقوامی ایٹمی توانائی ایجنسی...
عامر خان نے اپنے شاہ رخ خان کے 15 سال پرانے رویے کو بچکانہ...
ممبئی (این این آئی) ہالی ووڈ کے اسٹار اداکار عامر خان نے انکشاف کیاہے کہ شاہ رخ خان مجھ سے ناراض تھا اور ہم...
میں عمر کیوں چھپائوں؟ میں جو ہوں، مجھے ایسا ہی قبول کیا جانا چاہیے،ماہرہ...
کراچی (این این آئی) اداکارہ ماہرہ خان نے اپنی بڑھتی عمر پر ہونے والی تنقید اور اس پر والدہ کی پریشانی سے متعلق ایک...
وزیراعظم کی پاکستان ٹورازم ڈیویلپمنٹ اتھارٹی کو ملک میں سیاحت کے فروغ کیلئے فوری...
اسلام آباد (این این آئی)وزیراعظم شہباز شریف نے پاکستان ٹورازم ڈیویلپمنٹ اتھارٹی کو ملک میں سیاحت کے فروغ کے لیے فوری عملی اقدامات...
امریکی عدالت میں عافیہ صدیقی کیس کا فریق بننے سے انکار، حکومت سے جواب...
اسلام آباد(این این آئی)حکومت نے امریکی عدالت میں عافیہ صدیقی کیس میں عدالتی معاونت اور فریق بننے سے انکار کر دیا۔ اسلام آباد ہائی...