راولپنڈی (این این آئی) پاک فوج کے ترجمان میجر جنرل بابر افتخار نے کہا ہے کہ بھارت پانچ اگست 2019 کے اقدام کے بعد سے ہی عالمی سطح پر کمزور پوزیشن پر ہے،بھارتی ریاستی دہشت گردی کے پاکستانی ثبوتوں کو عالمی برادری نے بہت سیریس لیا ہے ،دنیا اب بھارتی سپانسرڈ دہشت گردی پر کھل کر بات کر رہی ہے،عالمی سطح پر سنگین معاملے کو مزید آگے لے جائیں گے،بھارت افغان سرزمین کو استعمال کر کے سی پیک کو نشانہ بناتا ہے،ہم چیلنجز سے نمٹ رہے ہیں ،ہمارے چینی پارٹنرز سی پیک منصوبے کی سیکیورٹی کے انتظامات سے مکمل مطمئن ہیں،سی پیک کو نقصان پہنچانے کی ہر بھارتی سازش کو ناکام بنائیں گے،بھارت دنیا کی توجہ مقبوضہ کشمیر سے ہٹانے کیلئے لائن آف کنٹرول پر سیز فائر کی خلاف ورزیاں کرتا ہے، ناگوروٹا واقعہ میں بھارت کچھ نیا نہیں کر رہا،ہمیں خطے کی صورتحال کو نارملائز کرنے کی ضرورت ہے۔ ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل بابر افتخار نے گلوبل ویلیج اسپیس کو دیئے گئے انٹرویو میں بھارتی ریاستی دہشت گردی کے خلاف ڈوزیئر کے اہم نکات اجاگر کئے ۔لائن آف کنٹرول کی صورتحال، سی پیک، ففتھ جنریشن وار فیئر سے متعلق سوالات پر بھی میجر جنرل بابر افتخار نے تفصیلی گفتگوکی ۔ ڈی جی آئی ایس پی آر سے سوال کی اگیاکہ آپ اوروزیر خارجہ کی ڈوزیئر سے متعلق پریس کانفرنس کا عالمی برادری نے اب تک کیا ردعمل دیاجس پر ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہاکہ بھارت پانچ اگست 2019 کے اقدام کے بعد سے ہی عالمی سطح پر کمزور پوزیشن پر ہے۔ انہوںنے کہاکہ ڈوزیئر سامنے آنے کے بعد پاکستان کا دیرینہ موقف عالمی برادری پر ثابت ہوا ہے۔ میجر جنرل بابر افتخار نے کہاکہ پاکستان دہشت گردی میں بھارت کے ملوث ہونے، انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں جیسے ایشوز پر جو کچھ کہتا رہا، ڈوزیئر میں ثبوت سامنے لایا۔ میجر جنرل بابر افتخارنے کہاکہ بھارتی ریاستی دہشت گردی کے ثبوتوں کو عالمی برادری نے بہت سیریس لیا ہے۔ انہوںنے کہاکہ ڈوزیئر سامنے آنے کے بعد دنیا اب بھارتی سپانسرڈ دہشت گردی پر کھل کر بات کر رہی ہے
مقبول خبریں
وزیراعظم کا مالی سال کے پہلے دن پاکستان اسٹاک ایکسچینج 100 انڈیکس کے 127000...
اسلام آباد (این این آئی)وزیراعظم محمد شہباز شریف نے نئے مالی سال کے پہلے دن پاکستان اسٹاک ایکسچینج 100 انڈیکس کے پہلی بار...
عوام پر بھاری ٹیکسوں کے بوجھ کے باوجود ٹیکس ہدف حاصل نہ ہوا
اسلام آباد(این این آئی)عوام پر اضافی ٹیکسوں کا بوجھ ڈالنے کے باوجود حکومت 129 کھرب روپے سے زائد ٹیکس ہدف حاصل کرنے میں ناکام...
نئے مالی سال کا آغاز ،بجٹ 26ـ2025 پر بھی عملدرآمد شروع ہو گیا
اسلام آباد(این این آئی) ملک میں نئے مالی سال کا آغاز ہو گیا جس کے ساتھ ہی بجٹ 26ـ2025 پر بھی عملدرآمد شروع ہو...
محسن نقوی اورطلال چودھری کا 14 سال سے زیر التوا ماڈل جیل کا دورہ
اسلام آباد(این این آئی)وزیر داخلہ محسن نقوی اور وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چودھری نے اسلام آباد میں 14 برس سے زیر التوا ماڈل...
مودی کی سیاست کے دن گنے جا چکے ہیں’خواجہ آصف
اسلام آباد(این این آئی)وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ جنگ میں ہزیمت کے بعد مودی کی سیاست کے دن گنے جا چکے...