اسلام آباد (این این آئی)وفاقی وزیراطلاعات و نشریات سینیٹر شبلی فراز نے کہا ہے کہ کورونا کی دوسری لہر شدت اختیار کر چکی ہے، عوام ایس اوپیز پر سختی سے عمل کریں ۔ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں سینیٹر شبلی فراز نے کہاکہ کورونا کی دوسری لہر شدت اختیار کر چکی ہے، مثبت کیسز میں اضافہ ہورہا ہے۔ انہوںنے کہاکہ وزیراعظم عمران خان نے کورونا کی پہلی لہر میں عوام کی زندگیوں اور روزگار کو مقدم رکھتے ہوئے کامیاب حکمت عملی اپنائی جس کی دنیا معترف ہے۔ انہوںنے کہاکہ دوسری لہر سے نبردآزما ہونے کے لیے مزید مؤثر اقدامات اٹھائے جارہے ہیں۔ انہوںنے کہاکہ عوام سے اپیل ہے کہ کرونا وباء کی دوسری لہر کے پیشِ نظر ایس او پیز پر سختی سے عمل پیرا ہوں،احتیاط کو ملحوظ خاطر رکھیں تاکہ عوام کی صحت اور روزگار دونوں متاثر نہ ہوں۔
مقبول خبریں
نیوزی لینڈ کیخلاف پہلے ون ڈے میچ میں قومی ٹیم کے تین کھلاڑیوں کا...
نیپیئر(این این آئی) نیوزی لینڈ کے خلاف پہلے ون ڈے میچ میں قومی ٹیم کے تین کھلاڑیوں نے ڈیبیو کیا ۔عاکف جاوید ، عثمان...
پہلے ون ڈے میچ میں نیوزی لینڈ نے پاکستان کو 73 رنز سے شکست...
پہلے ون ڈے میچ میں نیوزی لینڈ نے پاکستان کو 73 رنز سے شکست دے دی نیپیئر (این این آئی)پہلے ون ڈے میچ میں...
سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے سوڈانی کونسل کے چیئرمین کی ملاقات
مکہ مکرمہ(این این آئی )سعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان بن عبدالعزیز آل سعود نے مکہ مکرمہ کے قصر الصفا میں...
علی امین نے آبادی کیلئے این ایف سی ایوارڈ میں حصہ نہ ملنے پر...
پشاور(این این آئی) وزیراعلی خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے آبادی کیلئے ملنے والا این ایف سی ایوارڈ میں حصہ نہ ملنے پر صدر پاکستان...
لگتا ہے علی امین گنڈاپور کے گرد گھیرا تنگ کیا جارہا ہے، شیر افضل...
اسلام آباد (این این آئی)پاکستان تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی شیر افضل مروت نے کہا ہے کہ لگتا ہے علی امین گنڈاپور...