اسلام آباد (این این آئی)ترجمان دفتر خارجہ زاہد حفیظ چوہدری نے کہا ہے کہ کرونا ویکسین کے حصول کیلئے چین سے رابطے میں ہیں، متحدہ عرب امارات کی جانب سے پاکستان کو ویزے جاری نہ کرنے کے حوالے سے سرکاری مؤقف کا اعلان نہیں کیا گیا، پاکستان اسرائیل کی جانب سے مقبوضہ فلسطین میں نئی آبادکاری کی شدید مذمت کرتا ہے، سعودی عرب اور ایران کے تعلقات میں بہتری کیلئے وزیراعظم کی پیشکش موجود ہے ،نئی امریکی انتظامیہ سے ملکر کام کرنے کے منتظر ہیں ،بھارت کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں سے توجہ نہیں ہٹا سکتا،پاکستان آئندہ بھی بھارتی مس ایڈونچر کا بھرپور جواب دیتا رہے گا۔ جمعرات کو صحافیوں کو ہفتہ وار بریفنگ دیتے ہوئے ترجمان دفتر خارجہ زاہد حفیظ چوہدری نے کہا کہ بھارتی ریاستی دہشتگردی کے تمام شواہد پاکستان کے ڈوزیئر میں موجود ہیں ،بھارت کے او آئی سی کے کی قرارداد پر تنقید کو مسترد کرتے ہیں ،بھارت کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں سے توجہ نہیں ہٹا سکتا ،مقبوضہ کشمیر کے عوام بدترین ریاستی جبر کا سامنا کر رہے ہیں عالمی برادری بھارت کو انصاف کے کٹہرے میں لائے، او آئی سی وزرائے خارجہ اجلاس میں جموں و کشمیر پر تاریخی مؤقف کا اعادہ کیا گیا،پاکستان او آئی سی وزرائے خارجہ کے آئندہ اجلاس کی میزبانی کریگا۔ ترجمان نے کہا کہ چین کے وزیر دفاع نے اعلیٰ سطحی وفد کے ہمراہ پاکستان کا دورہ کیا دونوں ممالک کی افواج کے درمیان دفاعی تعاون بڑھانے کی مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط ہوئے۔
مقبول خبریں
نیوزی لینڈ کیخلاف پہلے ون ڈے میچ میں قومی ٹیم کے تین کھلاڑیوں کا...
نیپیئر(این این آئی) نیوزی لینڈ کے خلاف پہلے ون ڈے میچ میں قومی ٹیم کے تین کھلاڑیوں نے ڈیبیو کیا ۔عاکف جاوید ، عثمان...
پہلے ون ڈے میچ میں نیوزی لینڈ نے پاکستان کو 73 رنز سے شکست...
پہلے ون ڈے میچ میں نیوزی لینڈ نے پاکستان کو 73 رنز سے شکست دے دی نیپیئر (این این آئی)پہلے ون ڈے میچ میں...
سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے سوڈانی کونسل کے چیئرمین کی ملاقات
مکہ مکرمہ(این این آئی )سعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان بن عبدالعزیز آل سعود نے مکہ مکرمہ کے قصر الصفا میں...
علی امین نے آبادی کیلئے این ایف سی ایوارڈ میں حصہ نہ ملنے پر...
پشاور(این این آئی) وزیراعلی خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے آبادی کیلئے ملنے والا این ایف سی ایوارڈ میں حصہ نہ ملنے پر صدر پاکستان...
لگتا ہے علی امین گنڈاپور کے گرد گھیرا تنگ کیا جارہا ہے، شیر افضل...
اسلام آباد (این این آئی)پاکستان تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی شیر افضل مروت نے کہا ہے کہ لگتا ہے علی امین گنڈاپور...