لاہور( این این آئی)اداکارہ مایا علی معروف ہدایتکار شعیب منصور کی آنے والی فلم کا حصہ بن گئیں ۔اداکارہ مایا علی نے اپنے انسٹاگرام اکائونٹ پر ایک نئی تصویر پوسٹ کی ہے جس میں وہ ہدایتکار شعیب منصور کے ساتھ بیٹھی ہیں ۔اداکارہ نے تصویر کے کیپشن میں لکھا کہ فلم ”اے بی جی ”کے سیٹ پر پہلا دن ہے میں خوش نصیب ہوں جو مجھے شعیب منصور کے ساتھ کام کرنے کا موقع ملا ہے ۔اداکار عماد عرفانی نے مایا کی پوسٹ پر کمنٹ کرتے ہوئے لکھا کہ میں فلم کی ٹیم کو جوائن کرنے لیے مزید انتظار نہیں کرسکتا۔اداکار نے بھی اپنے انسٹاگرام اکائونٹ پر ایک تصویر پوسٹ کی جس میں وہ پاک فضائیہ کے جوان اور ہدایتکار شعیب منصور کے ساتھ موجود ہیں ۔عماد عرفانی نے پوسٹ کے کیپشن میں لکھا کہ میں شعیب منصور کو مبارکباد پیش کرتا ہوں جو اپنی اگلی فلم ”اے بی جی ”بنانے جارہے ہیں ۔انہوں نے بتایا کہ یہ تصویر چند ہفتوں قبل لی گئی تھی۔
مقبول خبریں
نیوزی لینڈ کیخلاف پہلے ون ڈے میچ میں قومی ٹیم کے تین کھلاڑیوں کا...
نیپیئر(این این آئی) نیوزی لینڈ کے خلاف پہلے ون ڈے میچ میں قومی ٹیم کے تین کھلاڑیوں نے ڈیبیو کیا ۔عاکف جاوید ، عثمان...
پہلے ون ڈے میچ میں نیوزی لینڈ نے پاکستان کو 73 رنز سے شکست...
پہلے ون ڈے میچ میں نیوزی لینڈ نے پاکستان کو 73 رنز سے شکست دے دی نیپیئر (این این آئی)پہلے ون ڈے میچ میں...
سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے سوڈانی کونسل کے چیئرمین کی ملاقات
مکہ مکرمہ(این این آئی )سعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان بن عبدالعزیز آل سعود نے مکہ مکرمہ کے قصر الصفا میں...
علی امین نے آبادی کیلئے این ایف سی ایوارڈ میں حصہ نہ ملنے پر...
پشاور(این این آئی) وزیراعلی خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے آبادی کیلئے ملنے والا این ایف سی ایوارڈ میں حصہ نہ ملنے پر صدر پاکستان...
لگتا ہے علی امین گنڈاپور کے گرد گھیرا تنگ کیا جارہا ہے، شیر افضل...
اسلام آباد (این این آئی)پاکستان تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی شیر افضل مروت نے کہا ہے کہ لگتا ہے علی امین گنڈاپور...