گوجر خان(این این آئی) اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف نے کہا ہے کہ تعلیم سے بڑھ کر کوئی چیز نہیں تعلیم ہی کسی قوم کو بناتی ہے تعلیم ہی معاشرے کو تشکیل دیتی ہے تعلیم گھر کا نقشہ بدل دیتی ہے تعلیم کا مقصد صرف ڈگری کا حصول نہیں بلکہ اس سے کردار سازی اور شخصیت میں نکھار پیدا ہوتا ہے تعلیم معاشرے میں غلط اور صحیح میں تمیز سکھاتی وہ ملک کبھی بھی ترقی نہیں کر سکتا جب تک وہاں کی خواتین تعلیم حاصل نہ کریں عورت کا تعلیم یافتہ ہونا ایک پوری نسل کا تعلیم یافتہ ہونا ہوتا ہے جتنا بیٹوں کی تعلیم پر دھیان ضروری ہے اس سے زیادہ بیٹیوں کی تعلیم پر توجہ اور محنت ضروری ہے یونیورسٹی اور کالجز بنانے کا بنیادی مقصد یہ ہیکہ ہماری آیندہ آنے والی نسلیں ہم سے بہتر ہوں ان خیالات کا اظہار انہوں نے جنڈی موڑ سپرئیر کالج برائے خواتین نگائیل کیمپس کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا تقریب کا اہتمام علاقہ کی معروف سیاسی و سماجی شخصیت رہنما پاکستان پیپلز پارٹی چوہدری عامر خورشید نے کیا اس سے پہلے جب راجہ پرویز اشرف تقریب میں پہنچے تو چوہدری عامر خورشید و دیگر نے اسپیکر قومی اسمبلی کا والہانہ استقبال کیا تقریب سے خطاب کرتے ہوئے راجہ پرویز اشرف نے کہا کہ جب بھی اقتدار ملا کوشش یہی کی کہ اپنے ملک اور بلخصوص اپنے حلقہ کی عوام کی بے لوث اور بلاتفریق خدمت کروں اور الحمد اللہ بڑی حد تک کامیاب رہا2013 میں پاکستان مسلم لیگ اور 2018 میں پاکستان تحریک انصاف کی حکومتیں مرکز اور صوبے میں رہیں دونوں جماعتوں نے تحصیل گوجرخان اور اس کے عوام کو کیا دیا کوئی ایک اینٹ تک نہیں لگوائی عوام کی فلاح وبہبود کے لیے تو کچھ نہیں کیا البتہ سوشل میڈیا پر گالی گلوچ، بتعمیزی کو فروغ دیا لوگوں کے آپس میں پیار محبت دوستیوں اور رشتے داریوں کو نفرت اور دشمنیوں میں بدل دیا فوجی تنصیبات پر حملے کئے گئے شہیدوں کی تصویروں کو جلایا گیا ہماری اس سے بڑی بد قسمتی اور کیا ہو سکتی ہے اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف نے مزید کہا کہ مجھ سمیت دیگر جماعتوں اور ان کے امیدواروں کی سابقہ کارکردگی آپ کے سامنے ہے ووٹ کا استعمال سوچ سمجھ کر کریں ووٹ اس بندے کو دیں جو آپ کی خدمت کرنے کے اہل ہوـ
مقبول خبریں
پاکستان اسٹاک ایکسچینج: کاروباری ہفتے میں بلند ترین سطح 99 ہزار 623 رہی
کراچی (این این آئی)پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے کاروباری ہفتے کے اختتام پر اپ ڈیٹس سامنے آ گئیں۔پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے میں مثبت...
سندھ کے حصے کے پانی کا ایک قطرہ بھی کہیں جانے نہیں دیں گے،...
کراچی (این این آئی)وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ سندھ کے حصے کے پانی کا ایک قطرہ بھی کہیں جانے...
ایڈز پھیلنے کے واقعے میں مجرمانہ غفلت برتی گئی’ مریم نواز
لاہور(این این آئی)وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہاہے کہ ایڈز پھیلنے کے واقعے میں مجرمانہ غفلت برتی گئی۔ایک بیان میں انہوں نے کہا...
وزیراعظم نے (ن) لیگ اور پی پی کے درمیان سیاسی اور دیگر امور میں...
اسلام آباد(این این آئی) وزیراعظم شہباز شریف نے (ن) لیگ اور پیپلز پارٹی میں سیاسی اور دیگر امور میں تعاون کے لیے کمیٹی بنادی۔...
بانی پی ٹی آئی اور ان کی اہلیہ ملک کا تماشا بنارہے ہیں، طلال...
اسلام آباد(این این آئی) مسلم لیگ (ن) کے سینیٹر طلال چوہدری نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی اور ان کی اہلیہ ملک...