مقبوضہ بیت المقدس(این این آئی)فلسطینی صدر محمود عباس نے مصر میں ہونے والے قومی مفاہمتی کانفرنس میں اس بات پر زور دیا کہ غزہ میں 2007 کی بغاوت نے فلسطینیوں کو ایک نئی تباہی میں ڈال دیا۔میڈیارپورٹس کے مطابق ان کا اشارہ سنہ 2007 میں حماس اور تحریک فتح کے درمیان سیاسی محاذ آرائی کی طرف تھا جس کے بعد حماس نے غزہ سے تحریک فتح کو نکال باہر کرتے ہوئے اپنی حکومت قائم کر لی تھی جب کہ غرب اردن میں تحریک فتح نے حماس کو حکومت سے بے دخل کر دیا تھا۔ اس کے بعد اب تک دونوں فریقوں کے درمیان مفاہمت کی کئی کوششیں ہو چکی ہیں مگر ابھی تک وہ غیر مثر رہی ہیں۔انہوں نے کہا کہ تقسیم ختم ہونی چاہیے اور پی ایل او عوام کی واحد نمائندہ ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ عوام کی پرامن مزاحمت ہماری جدوجہد کو جاری رکھنے کا بہترین طریقہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم جلد از جلد انتخابات کا انعقاد چاہتے ہیں مگر اس کے لیے شرط یہ ہے کہ یہ مشرقی یروشلم میں بھی ہوں۔
مقبول خبریں
“سانحہ سوات” انجینئر امیر مقام کی رضاکار محمد ہلال سے ملاقات ،خراج تحسین ،پھولوں...
سوات (این این آئی)وفاقی وزیر و پاکستان مسلم لیگ(ن)خیبرپختونخوا کے صدر انجینئر امیر مقام نے حالیہ "سانحہ سوات" کے دوران اپنی بہادری اور انسانی...
5 جولائی پاکستان کی سیاسی تاریخ کا المناک باب ہے،فیصل کریم کنڈی
پشاور (این این آئی)گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے 5 جولائی 1977 کے سیاہ دن کے حوالے سے اپنے بیان میں کہا ہے...
افواج پاکستان کا بھی شہید کرنل شیر خان کو خراج عقیدت
راولپنڈی (این این آئی)مسلح افواج نے کارگل جنگ کے ہیروکیپٹن کرنل شیر خان شہید نشانِ حیدر کو ان کے 26ویں یومِ شہادت پر شاندار...
کرنل شیر خان کی بہادری یاد رکھی جائے گی، وزیراعظم
اسلام آباد (این این آئی)وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ کیپٹن کرنل شیرخان شہید نے وطن سے وفاداری، فرض شناسی اور وطن کے...
صدر مملکت کا کیپٹن کرنل شیر خان شہید (نشانِ حیدر) کو خراج عقیدت
اسلام آباد (این این آئی)صدر مملکت آصف علی زرداری نے کیپٹن کرنل شیر خان شہید (نشانِ حیدر) کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہاہے...