ریاض(این این آئی) سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان نے سوڈانی فریقین پر زور دیا ہے کہ وہ قومی مفاد کو ترجیح دیتے ہوئے جھگڑا ختم کریں اور ہر قسم کی فوجی کشیدگی کو روک دیں۔میڈیارپورٹس کے مطابق سعودی وزارت خارجہ نے کہا کہ شہزادہ فیصل کو سوڈانی خود مختاری کونسل کے سربراہ عبدالفتاح البرہان کا فون آیا جس کے دوران انہوں نے سوڈان کی صورتحال میں پیشرفت پر تبادلہ خیال کیا۔شہزادہ فیصل نے سوڈانی جماعتوں سے ایک ایسے سیاسی حل کا سہارا لینے کے لیے مملکت کے مطالبے کی تجدید کی جو سوڈان اور اس کے عوام کو سلامتی اور استحکام کی واپسی کی ضمانت دیتا ہے،کال کے دوران شہزادہ فیصل نے انسانی ہمدردی کے کاموں کی بحالی پر زور دیا۔ شہزادہ فیصل نے کہا کہ شہریوں اور امدادی کارکنوں کی حفاظت اور بنیادی امداد کی آمد کے لیے انسانی ہمدردی کی راہداریوں کی حفاظت کے لیے سوڈانی جماعتوں کے عزم پر عمل درآمد کیا جائے۔
مقبول خبریں
26ویں آئینی ترمیم پاس کرنے کیلئے اربوں روپے بانٹے گئے،اسد قیصر
صوابی(این این آئی)سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہاہے کہ 26ویں آئینی ترمیم پاس کرنے کیلئے اربوں روپے بانٹے گئے۔صوابی میں کارکنوں سے...
بشریٰ بی بی کیخلاف ملتان، لیہ، گوجرانوالہ میں مقدمہ درج
اسلام آباد(این این آئی)بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے خلاف مختلف شہروں میں مقدمے درج کر لیے گئے۔پولیس کے مطابق...
24نومبر کا احتجاج رکوانے کیلئے محسن نقوی کا چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر...
اسلام آباد(این این آئی)اسلام آباد ہائیکورٹ کے حکم کی روشنی میں وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر سے...
ٹرمپ کا 2020 کے انتخابات کی جانچ پڑتال کیلیے تحقیقاتی ٹیموں کو اکٹھا کرنے...
واشنگٹن(این این آئی )امریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ کے مطابق ٹرمپ 2020 کے انتخابات کی جانچ پڑتال کے لیے تحقیقاتی ٹیموں کو اکٹھا کرنے کا...
پاکستان اسٹاک ایکسچینج: کاروباری ہفتے میں بلند ترین سطح 99 ہزار 623 رہی
کراچی (این این آئی)پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے کاروباری ہفتے کے اختتام پر اپ ڈیٹس سامنے آ گئیں۔پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے میں مثبت...