باجوڑ میں عوامی جلسے کے دوران بم حملے کی شدید مذمت کرتے ہیں، سعودی عرب

0
172

ریاض(این این آئی)سعودی وزارت خارجہ نے مملکت کی جانب سے خیبر پختونخوا کے علاقے باجوڑ میں ہونے والے دھماکے کی شدید مذمت کی ہے۔سعودی میڈیاکے مطابق مملکت نے پر زور انداز میں تشدد اور دہشت گردی کے انسداد کا مطالبہ کیا۔ بیان میں کہا گیا کہ سعودی عرب اس موقع پر پاکستان اور اس کی عوام کے ساتھ کھڑی ہے۔سعودی عرب دھماکہ کے متاثرین کے اہل خانہ اور پاکستانی حکومت اور عوام سے تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کرتا ہے اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لیے دعا گو ہے۔